رحیمیار خان شہر میں 14 کروڑ سے 89 کلومیٹر گیس پائپ لائن تنصیب کی منظوری
رحیم یار خان (بیورونیوز) وفاقی حکومت کی طرف سے رحیم یار خان شہر میں گیس کی فراہمی اور ترسیل کو بہتر بنانے کیلئے 14کروڑ سے 89کلومیٹر پائپ لائنوں کی تنصیب کے منصوبے کی منظوری دیدی ہے‘ وزیراعظم پاکستان کیبنٹ کمیٹی کے اجلاس کے بعد ڈائریکٹو جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیل (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )
کے مطابق ممبر قومی اسمبلی میاں امتیاز احمد کی تحریک پر وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کیبنٹ کمیٹی کی منظوری کے بعد رحیم یار خان کیلئے دو ڈائریکٹو جاری کئے ہیں جس کے مطابق 14 کروڑ سے مجموعی طور پر رحیم یارخان شہر کی گلی محلوں اور گیس سے محروم علاقوں میں 89 کلومیٹر گیس پائپ لائن بچھائی جائیگی‘ موصول ہونے والے وزیراعظم ڈائیکٹو کے مطابق مذکورہ منصوبے کے تحت رحیم یار خان شہر کے علاقے ظفر کالونی‘ غوثیہ کالونی‘ علی لاڑ‘ حافظ کالونی‘ خیابان علی‘ بابا غریب شاہ‘ رحمن کالونی‘ حنفیہ کالونی‘ طاہر کالونی‘ علی پارک‘ بستی حاجی احمد‘ مڈدرباری‘ بستی ملک پور‘ امانت کالونی‘ منظور آباد‘ سہیل مارکیٹ‘ ٹرسٹ کالونی‘ ماڈل ٹاؤن‘ شاہنواز کالونی‘ عزیز آباد‘ زمیندارہ کالونی‘ شاہ فیصل کالونی اور ملحقہ علاقے بستی سراج‘ جاوید کالونی‘ اسلام نگر‘ رحمت نیازی کالونی‘ فضیلت ٹاؤن‘ چک 111پی‘ حسن کالونی‘ عطا کلیم کالونی‘ مدینہ ٹاؤن‘ رحمت ٹاؤن‘ ظفر آباد‘ حکیم آباد‘ حافظ آباد‘ نور محمد کالونی‘ رحمت کالونی‘ دستگیر کالونی‘ بستی شیخو‘ قذافی کالونی‘ مستان شاہ‘ جمال ٹاؤن‘ چک 110پی‘ ٹبہ 110پی‘ کچی آبادی ودیگر علاقوں میں گیس پائپ لائن بچھائی جائیگی۔
گیس پائپ لائن