حکمران مجھ پر کرپشن ثابت کریں ، ہوتو چوک پر لٹکا دیں، جمشید دستی

حکمران مجھ پر کرپشن ثابت کریں ، ہوتو چوک پر لٹکا دیں، جمشید دستی

  

شاہ جمال، مظفر گڑھ (نمائندہ پاکستان، نامہ نگار) چیئر مین عوامی راج پارٹی ایم این اے جمشید احمد دستی نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ میرے اوپر غریب کسانوں کے لیئے پانی چھوڑنے والوں نے دہشت گردی ایکٹ استعمال کیا،میرا ٹی اے ڈی اے بند کیا ہر طرح کی(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

انتقامی کاروائی کا نشانہ بنا یا باوجود اس کے ان کی ایم این اے شپ کے دس سالوں میں ان پر کرپشن کی ایک پائی بھی ثابت نہ کر سکے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت اور فرعون صفت حکمرانوں کو ان کا چیلینج ہے ان پر ایک پائی کی کرپشن ثابت کریں اور منہ کالا کر کے چوک میں پھانسی پر لٹکا دیں انہوں نے نے قومی خزانے کو شیر مادر کی طرح لوٹا اور محلات تعمیر کر لیئے صرف جنو بی پنجاب کے ترقیاتی منصو بہ جات میں حکو متی ارکان نے اربوں کی کرپشن کی ہے شاہ جمال میں تعمیر ہو نے والے نو کروڑ سے سیوریج منصوبہ کی نصف کے قریب رقم ہڑپ کر لی گئی ہے چیئر مین پاکستان عوامی راج و رکن قومی اسمبلی جمشید احمد دستی ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات رانا امجد علی امجد ایڈ ووکیٹ ،مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد خان مروت ،مرکزی فنانس سیکرٹری صابر عطاء تھہیم ،صدر جنوبی پنجاب سردار دلشاد احمد رند ،صوبائی صدر بلوچستان رستم خان اور صوبائی صدر خیبر پختونخواہ ظفر خٹک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی طرف سے چیئر مین سینٹ اور سینٹ کے الیکشن کے حوالے سے بیان قابل مذمت ہے اگر انہیں اتنا ہی دکھ ہے تو وہ حکومت میں ہیں اور اس حوالے سے حکومت مناسب قانون سازی کر سکتی تھی لیکن وزیر اعظم اور ان کی کابینہ اپنے نا اہل ،کرپٹ اور پاکستان کے سب سے بڑے منی لانڈرر قاعد نواز شریف اور اس کے خاندان کو بچانے کیلئے کوشاں رہے اور اس دوران سینٹ کا الیکشن سر پے آگیا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -