نواز شریف سینئر سیاسدتانوں کی بجائے اپنے بچوں کو اہمیت دیتے ہیں‘ ریاض پیرزادہ

نواز شریف سینئر سیاسدتانوں کی بجائے اپنے بچوں کو اہمیت دیتے ہیں‘ ریاض ...

  

بہاولپور( ڈسٹرکٹ رپورٹر)میاں نوازشریف سینئرسیاستدانوں کی رائے کو نظرانداز کرکے ضرورت سے زیادہ اپنے بچوں کواہمیت دے رہے ہیں مسلم لیگ ن چھوڑنے کاکوئی ارداہ نہیں میاں برادران سینئراورمخلص سیاستدانوں کی محنت اورخدمات کومدنظررکھتے ہوئے فیصلے کریں ان خیالات کا(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

اظہار وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ نے ڈیرہ بکھا کاٹن فیکٹری میں جلسہ عام سے خطاب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاوفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کا کہنا تھا کہ ان کا علاقہ سے پرانا تعلق ہے ڈیرہ بکھا بھی شیخ واہن کی طرح میرا گھر ہے۔ پرانے حلقے بحال ہونے سے بہت خوشی ہوئی ہے اس سے اپنے علاقے کی عوام کی بہتر خدمت کر سکوں گا۔قیادت کو ہمیشہ مشورہ دیا کہ ملک میں آئین اور قانون کی بالا دستی کو یقینی بناکر ہی جمہوریت کو مستحکم کیا جا سکتا ہے۔ملک اداروں سے ٹکراؤ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر سیاست دانوں میں خود احتسابی کا عمل شروع ہو جائے تو جمہوریت مضبوط ہو سکتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے پارٹی سربراہ بننے کے باوجود میاں نواز شریف کا اپنا ایک مقام ہے اس موقع پر ایم پی اے میاں کاظم پیرزاہ کا کہنا تھا کہ ہم عوام کی خدمت کر کے ہی اپنا مقام بنا سکتے ہیں اور محبت کے پیغام کو عام کر کے ہی لوگوں کے دلوں کو جیتا جا سکتا ہے۔اس موقع پر ڈیرہ بکھا کی سیاسی شخصیت چوہدری حمید نے میاں ریاض حسین پیرزاہ کو آئندہ الیکشن میں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ریاض حسین پیرذاہ سے پرانا تعلق ہے ان کو ڈیرہ بکھا میں خوش آمدید کہتے ہیں۔اس موقع پر معززین علاقہ چوہدری،حمید ذولقرنین،رانا امانت علی،چوہدری زاہد کامران،غلام نبی جٹ،حاجی محمد حسین،حاجی ظہور کونسلر اور سیاسی کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔

ریاض پیرزادہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -