حکومت نادار لوگوں کا معیار زندگی بہتر کرنے کیلئے کوشاں ہے‘ عبدالرحمن کانجو

حکومت نادار لوگوں کا معیار زندگی بہتر کرنے کیلئے کوشاں ہے‘ عبدالرحمن کانجو

  

لودھراں( نما ئند ہ پا کستا ن ) وزیر مملکت اوور سیز پاکستانیز امور عبد الرحمن کانجو نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت بے سہارا و نادار لوگوں کا معیار زندگی بہتر کرنے کے لئے بے لوث اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی بیت ا لمال بلا امیتاز مستحقین کی بر وقت امد اد کا فر یضہ انجام دے رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات ضلع کونسل کے کانجو ہال میں مستحقین میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کرنے(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر راجہ خرم شہزاد ، چیئر مین ضلع کونسل میاں راجن سلطان، چیئرمین بیت المال اللہ بخش کانجو، سید سلیم رضا، ضلعی صدر خواتین پاکستان مسلم لیگ ن ڈاکٹر ثمینہ مطلوب کے علاوہ مستحق خواتین و مرد اور معذور بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پنجاب حکومت بے سہارا لوگوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے خطیر رقم خرچ کر رہی ہے۔ میاں راجن سلطان نے کہا کہ غریب بیوہ اور یتیم بچوں کی خدمت کیلئے میں نے اپنے آپ کو وقف کر دیا ہے۔ بعد ازاں وزیر مملکت ، ڈپٹی کمشنر، اور چیئرمین صاحبان نے مستحقین میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کئے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -