غیر چولستانیوں کو الاٹمنٹس ہرگز نہیں ہونے دینگے‘ طارق بشیر چیمہ

غیر چولستانیوں کو الاٹمنٹس ہرگز نہیں ہونے دینگے‘ طارق بشیر چیمہ

  

ہیڈراجکاں(نامہ نگار) چولستان کی الاٹمنٹ ڈھونگ اور فراڈ کے سواء کچھ نہیں ہے،، ہزاروں لوگوں کو حق سے محروم کر دیا گیا ہے،الاٹمنٹ کے نام پر ن لیگ کی کامیابی کی امید پوری نہیں ہوگی،الاٹمنٹ ضرور ہونی چاہیے ، لیکن الاٹمنٹ پر صرف چولستانیوں کا حق ہے، غیر چولستانیوں کو الاٹمنٹ ہرگز نہیں ہونے دیں گے، اس کی ہر سطح پر مخالفت کریں گے، چولستانیوں کی الاٹمنٹ کے نام پر کی جانے والی کرپشن(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

بارے پیپر ورک مکمل کر لیا ہے، بہت جلد منظر عام پر لائیں گے، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ق) کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور ممبر قومی اسمبلی چودھری طارق بشیر چیمہ اور رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر محمد افضل نے گزشتہ روز 114ڈی این بی میں حاجی الیاس کی رہائش گاہ پر گفتگو کے دوران کیا۔ بعدازاں انہوں نے 17ڈی این بی میں محمد سرور مرحوم کی بیوی،114ڈی این بی میں محمد افضل بھٹی کے چچا،118ڈی این بی میں دلشاد چنٹرکے کزن،122ڈی این بی میں ملک بشیر کی بیوی،111ڈی این بی میں چاچا محمد علی ،نذیر بلوچ کی ہمشیرہ،انور خان پٹھان کی فاتحہ خوانی کی ۔ ندیم خان لاشاری، نذیراحمد چنٹر، دلشاد چنڑ، راء شبن، محبوب کھوکھر، اقبال بلوچ، نشاط وڑائچ، ملک فیض بوہڑ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -