ایپکا ملتان اور خانیوال کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں ریلیاں، احتجاجی کیمپ
ملتان، خانیوال (وقائع نگار، بیورو نیوز، نمائندہ پاکستان) ایپکاایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر نہ کرنے کے خلاف احتجاجی ریلی ایکسائز آفس تا ایم ڈی اے چوک تک نکالی گئی جس کی قیادت روسیم بلوچ ، عبدالرزاق بلوچ، قاسم بھٹہ ،حامد پیا نے کی انہوں نے (بقیہ نمبر43صفحہ7پر )
خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کنٹریکٹ ملازمین کو فورای ریگولر کیا جائے اور سیکرٹری ایکسائز اور سابق کمشنر اسداللہ خان نے ڈمپر ٹرک میٹرو کو بند کرنے پر جن ملازمین پر ایف آئی آر درج کروائی تھی اور ملازمین کو ڈائریکٹر جام سراج ، ای ٹی او فخر زمان قریشی ، اے ای ٹی او الطاف نے گذشتہ دو سال سے پندرہ ملازمین کو معطل کیا ہوا ہے ان کو فوار بحال کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ کلرک کسی بھی محکمہ میں ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہوتے ہیں حکومت ان ہی کے استحصال پر لگی ہوئی ہے اس سے محکمہ بربادی کی طرف گامزن ہیں حکومت وقت کنٹریکٹ ملازمین کو فوری طور پر ریگولر کرے اور ان کی تین ماہ سے روکی گئی تنخواہ بھی ان کو فورا دی جائے تاکہ ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہو اور ہمارے باقی مطالبات جن میں یوٹیلٹی الاؤنس ، ، ہاؤس ریکوزیشن ، گروپ انشورنس کی رقم ریٹائرمنٹ کے موقع پر ادا کی جائے ، محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت میں کلیرکل سیٹوں کو بحال کیا جائے،اور محکموں کی نجکاری بند کی جائے شامل ہے کو بھی منظور کیا جائے ورنہ ایپکا پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے پر مجبور ہوگی۔ دریں اثناء آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اپنے مطالبات کے حق میں ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر احتجاجی کیمپ اور ڈسٹرکٹ پریس کلب تک ریلی تفصیل کے مطابق ایپکا کے صوبائی نائب صدر میاں محمد عمران کمبوہ نے کہا ہے کہ حکومت کلرکوں کے مطالبات فوری پورے کرے یہ نہ ہوکہ ہم تالے بند ی پر مجبور ہوجائیں دوران احتجاج ملازمین نے اپنا ایپکا چارٹر آف ڈیمانڈ بھی پیش کیا کہ گروپ انشورنس کی رقم ریٹائرمنٹ کے موقع پر دی جائے ،یوٹیلیٹی الاؤنس اور ہاؤس رینٹ ہائرنگ ریکوزیشن سیکرٹریٹ ملازمین کی طرح صوبہ بھر کے دوسرے ملازمین کو دیا جائے ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے2400کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر اور اپ گریڈ کیا جائے ٹیکنکل ونان ٹیکنکل ،سٹینو گرافر وسٹنو ٹائپسٹ کی پوسٹوں کو اپ گریڈ کیا جائے ،تمام ایڈہاک الاؤنس بنیادی تنخواہ میں ضم کرکے سکیل ریوائز کئے جائیں اس موقع پر میاں عمران کمبوہ صوبائی نائب صدر ایپکا پنجاب، ملک محمدقاسم ضلعی صدر، چوہدری مسعود الرؤف ضلعی جنرل سیکرٹری، مہر محمدمنیر دولتانہ ضلعی صدر محکمہ تعلیم، شیخ زاہد محمود رصا، محمدانوار سپرا، محمدآصف اقبال، رانا جمشید ،محمد اقبال ندیم پھل، مراتب حسین شہزاد ودیگر شامل تھے ۔