عدلیہ کی آزادی کے بغیر کوئی قوم مہذب نہیں ہوسکتی‘ شیخ شاہد وحید
وہاڑی(بیورو رپورٹ+نا مہ نگار)جسٹس ہائی کورٹ بار ملتان بنچ شیخ شاہد وحید نے کہا ہے کہ بار ایسوسی ایشنز ملک کیلئے بہترین تحفہ ہیں نئی منتخب ہونے والی باڈی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں نئے چہرے میرے لئے امید سحر ہیں وکلاء وہ لوگ ہیں جو فلاح انسانیت اور عوام کی خدمت کرکے اس ملک کو(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )
ترقی کے راستے پر گامزن کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں عدلیہ کی آزادی کے بغیر کوئی قوم مہذب نہیں ہوسکتی اور عدلیہ بار کے تعاون کے بغیر کبھی انصاف فراہم نہیں کر سکتی وکلاء کے تعاون سے ہم عام آدمی کے مسائل حل کرنے میں کامیاب ہورہے ہیں میرا خواب ہے کہ وکلاء کرپشن کے خاتمہ ،لوگوں کو انصاف فراہم کرنے اور مضبوط معاشرے کے قیام میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بار وہاڑی کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جسٹس شاہدوحید،صدربار فیاض لکھویرا،جنرل سیکرٹری فاروق خان،نائب صدر بار ملک ظہور،جوائنٹ سیکرٹری ملک ناہید لنگڑیال،لائبریری سیکرٹری رانا خالد محمود،چوہدری ریاض،شمس الدین ایڈووکیٹ،سجاد حیدر،رانا پرویز اختر،شکیل اختر،سرفراز حسین اختر،صفوان احمد چیمہ،رفاقت شاہ،فرح اعجاز بیگ،محمد عامر ،مہر محمد علی سمیت کثیر تعداد میں وکلاء و شہری موجود تھے اس موقع پرخالد اشر ف صدر ملتان ہائیکورٹ بار نے کہا کہ اگر جمہوری عمل کو دیکھنا ہو تو وکلاء کے الیکشن کو دیکھ لیا جائے کیونکہ مارشل لاء کے دور میں بھی یہ عمل ویسے کا ویسے ہی جاری رہتا ہے مجھے امید ہے کہ نومنتخب باڈی وہاڑی بار کیلئے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائے گی بار ایسوسی ایشنز اور چیف جسٹس پنجاب اور ججز صاحبان پر مشتمل وفد چیف جسٹس سے وکلاء اور عدالتوں کے مسائل حل کروانے کیلئے ملے گابار اور بنچ میں کوئی اختلافات نہیں ہیں وکلاء اگر جوڈیشری کی اور جوڈیشری وکلاء کی عزت نہیں کریں گے تو نظام بہتر انداز میں نہیں چل سکے گا انہوں نے کہا کہ ہم نے ایسوسی ایشنز کیلئے فنڈز مہیا کرنے کیلئے گورنر پنجاب کو درخواست ارسال کردی ہے بہت جلد اس پر عملدآمد شروع ہوجائے گااس موقع پر صدر بار فیاض خان لکھویرا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہوکلاء انصاف کی فراہمی کیلئے ہر دم کوشاں ہیں عدالت کے فیصلہ پر مجھے کیوں نکالا کے فقرے سننے میں آئے لیکن وکلاء نے ہمیشہ عدلیہ کے کئے گئے فیصلوں کا احترام کیا ہے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید جعفر طیار ممبر پنجاب بار فاروق خان لکھویرا اور فرح اعجاز بیگ نے کہا کہ بار اور بنچ میں مضبوط رشتہ انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتا ہے وہاڑی بار ہمار ا فخر ہے معاشرے میں نا انصافی کا دور دورہ ہے ہم بہت کٹھن سفر سے گزر رہے ہیں ہمارے لئے قوم اور ملک اہم ہے ہم 21ویں صدی میں18ویں صدی کا عدالتی نظام لے کر چل رہے ہیں ملکی بقاء اور استحکام کیلئے سیاسی اکابرین اور وکلاء کا کنونشن منعقد ہونا چاہئے جس میں ہمیں مل بیٹھ کر لائحہ عمل طے کرنے کی ضرورت ہے اجلاس سے دیگر وکلاء رہنماؤں نے بھی خطابات کئے۔
شیخ شاہد وحید