کارڈیالوجی سنٹر‘ سکیورٹی گارڈ کا ای سی جی کرانے آنیوالی خاتون پر تشدد

کارڈیالوجی سنٹر‘ سکیورٹی گارڈ کا ای سی جی کرانے آنیوالی خاتون پر تشدد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (کرائم رپورٹر )انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں نرس کو موبائل سننے سے منع کرنے پر سیکورٹی گارڈز نے ای سی جی کروانے والی خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا، خاتون (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )
کی چیخوں سے خوف و ہراس پھیل گیا خاتون بے ہوش ہو گئی وہاں موجود کسی نے خاتون کو چھڑوانے کی کوشش نہ کی پولیس ایک گھنٹہ بعد موقع پر پہنچی معلوم ہوا ہے کہ اندرون شہر کی رہائشی عائشہ نامی عورت اپنی بیٹی اور بیٹے کے ساتھ ای سی جی کروانے کے لئیے آئی مگر اندر موجود نرس موبائل سننے میں لگی رہی جس کو منع کرنے پر تلخ کلامی ہوئی تو اس نے سیکورٹی گارڈز کو بلوالیا اور چھ سے سات افراد نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا خاتون کی چیخوں نے کارڈیالوجی میں خوف و ہراس پھیلا دیا اور خاتون بے ہوش ہو گئی معلوم ہوا ہے کہ نرس کافی دیر سے فون پر بات کر رہی تھی کارڈیالوجی کی انتظامیہ کے مطابق خاتون نے نرس کا فون چھین لیا تھا اور واپس نہیں کر رہی تھی جس بنا پر اس سے فون واپس لیا گیا ہے واضح رہے کہ انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اب تک متعدد مریضوں اور ان کے لواحقین کو بے دردی کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے مگر بعد ازاں پولیس پہنچ کر صلح کروا دیتی ہے تاہم بعد ازاں پولیس تھانہ کینٹ موقع پر پہنچی اور رات گئے تک اصل حقائق کی چھان بین جاری تھی۔
خاتون تشدد