ملتان کے سکولوں میں اساتذہ اور طلبہ کی غیر حاضری رپورٹ جاری

ملتان کے سکولوں میں اساتذہ اور طلبہ کی غیر حاضری رپورٹ جاری

  

ملتان(جنرل رپورٹر)ملتان کے سکولوں میں اساتذہ اور طلبا کی غیرحاضری کی رپورٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق اساتذہ کی(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

حاضری گورنمنٹ سکول بھٹان جلا لپور پیروالا میں 85.71فیصد، پرائمری سکول ایم سی طرف دائرہ ملتان 83.33فیصد، گرلز پرائمری سکول مولوی عطا 80فیصد پرائمری سکول خیر والا مٹوٹلی 75فیصد، پیراں غائب میں 75فیصد، لطف آباد میں75فیصد، شاہ پور لمہ میں 66.67فیصد ، روالا والا قیصر آباد میں 50فیصد، گرلز پرائمری سکول پری 50فیصد رہی اس لئے ان غیر حاضر اساتذہ کو فوری طور پر وارننگ جاری کی جائے جبکہ طلبا کی حاضری رپورٹ کے مطابق سلطان پور میں 89.77فیصد، لطف آباد میں 89.36فیصد، ایلمنٹری سکول تاجے والا میں 89.33فیصد، گرلز پرائمری سکول چک کھوسہ والا میں 89فیصد، گرلز پرائمری سکول تاجے والا میں 88فیصد،پرائمری سکول بخشے والا میں 89فیصد، پرائمری سکول گرے والا میں84فیصد، چک جہامت سکول میں 82فیصد، رہی اس لئے ان سکولوں کو طلبا کی حاضری کو یقینی بنایا جائے ۔

غیر حاضری رپورٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -