خسرہ کے مرض میں مبتلا 2 بچے چلڈرن چکن پاکس کا مریض ایک بچہ سول ہسپتال داخل

خسرہ کے مرض میں مبتلا 2 بچے چلڈرن چکن پاکس کا مریض ایک بچہ سول ہسپتال داخل

ملتان(وقائع نگار) چلڈرن ہسپتال میں خسرہ کے مرض میں مبتلا دو بچوں کو داخل کروایا گیا ہے 9 ماہ کے احمد ولد عمران کا تعلق ملتان سے ہے جبکہ 9 ماہ لائبہ کا تعلق تحصیل کوٹ ادو ڈسٹرکٹ (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

مظفر گڑھ سے ہے دونوں کو شدید بخار ہونے کی وجہ سے مذکورہ ہسپتال لایا گیا جہاں علاج معالجہ کی سہولیات دی جارہی ہے۔دریں اثناء سول ہسپتال میں چکن پاکس کے مرض میں مبتلا 7 سالہ بچہ داخل کروایا گیا عبدالحسیب ولد نبیل انجم گلگشت کالونی ملتان کا رہائشی ہے بچے کو حفاظتی ٹیکوں کا کورس بھی کروا دیا گیا اور پچھلے کئی دنوں سے بخار بھی ہے جس کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

بچے داخل

مزید : ملتان صفحہ آخر