حکومت کا دور اقتدار قریب الاختتام، بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ ہوسکا

حکومت کا دور اقتدار قریب الاختتام، بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ ہوسکا

  

فتح پور، لیاقت پور، شاہجمال (نمائندگان) حکومت کے تمام تر دعوؤں کے باوجود ملک بھر کی طرح جنوبی پنجاب میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کاسلسلہ برقرار ہے فتح پور سے سٹی رپورٹر کیمطابق گرمیوں کے آغاز سے قبل ہی فتح پور اور گردونواح میں کئی کئی گھنٹے کی غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

گیا ہے ، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث کاروباری زندگی متاثر ہو کر رہ گئی ہے ، شہریوں نے لوڈ شیڈنگ کے سلسلہ کے شروع ہونے پر شدیداحتجاج کیا ہے ۔ لیاقت پور سے تحصیل رپورٹر کیمطابق گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں بھی اضافہ کردیا گیا۔ بجلی کی گھنٹوں بندش سے کاروبار متاثر ہونے لگے۔نون لیگی حکومت کے پانچ سالہ دور کو اختتام ہونے کو دو ماہ باقی رہ گئے لیکن لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے دعوے اور نعرے حقیقت نہ بن سکے شاہجمال سے نمائندہ پاکستان کیمطابق عوامی راج پارٹی شاہ جمال کے راہ نما ڈاکٹر جمشید قریشی نے چیئر مین ملک اجمل کا لرو،ملک فاروق حیدر اعوان،کریم بخش برڑہ،اللہ بچایا گوندل،تنویر برڑہ،صادق پندھیلہ،عرفان درکھان،ملک عبدالرزاق،ماجد حسین اور ساجد حسین کے ہمراہ شدید احتجاج کرتے ہو ئے بتایا کہ میراں پور فیڈر نمبر 1اور دانڑیں فیڈر کے ڈی سیٹ اتار کر میپکو سب ڈویژن شاہ جمال کے اہلکار انہیں کئی کئی گھنٹے جان لیوا خود ساختہ لوڈ شیڈنگ کا نشانہ بناتے ہیں انہوں نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

لوڈشیڈنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -