شہریوں سے کروڑوں ہتھیانے کے الزام میں المراد انٹر پرائزز کا مالک گرفتار

شہریوں سے کروڑوں ہتھیانے کے الزام میں المراد انٹر پرائزز کا مالک گرفتار

  

ملتان(نمائندہ خصوصی) نیب ملتان نے شہریوں سے کاروبار اور منافع دینے کی آڑ میں کروڑوں روپے ہتھیانے کے الزام میں المراد انٹر پرائزز کے مالک آصف اقبال کو گرفتار کر لیا نیب ترجمان کیمطابق ملزم ملتان سمیت دیگر علاقوں کے شہریوں سے منافع کی آر میں 30 کروڑ روپے وصول کر چکا ہے ابتدائی منافع کے بعد ملزم نے شہریوں کو ان کی جمع کرائی گئی رقم اور منافع دینے سے انکار کر دیا ملزم (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

نے 100 شہریوں سے 30 کروڑ روپے وصول کیے تاہم ابتدائی طور پر 12 متاثرین سامنے آئے جنہوں نے 7 کروڑ 50 لاکھ 95 ہزار روپے کے کلیم پیش کیے نیب ملتان نے انوسٹی گیشن کے بعد ملزم آصف اقبال کو گرفتار کر لیا جبکہ باقی متاثرین کو اپنے کلیم جمع کرانے کی ہدایات دیں ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -