پوتے پوتیاں والدہ کے حوالے کرنیکی درخواست میں ایم پی اے سلطانہ شاہین کے جواب کیلئے سماعت 15 اپریل تک ملتوی
ملتان (نمائندہ خصوصی) سول جج ملتان نے ایم پی اے سلطانہ شاہین کی تحویل میں پوتے پوتیاں والدہ کے حوالے کرنے کی درخواست (بقیہ نمبر54صفحہ12پر )
میں ایم پی اے کے جواب کیلئے سماعت 15 اپریل تک ملتوی کرنے کاحکم دیاہے۔فاضل عدالت میں ایم پی اے سلطانہ شاہین کے مرحوم بیٹے کی بیوہ سونیانعمان کی جانب سے بچوں کی حوالگی کے لئے درخواست دی گئی تھی جس میں گزشتہ روزایم پی اے کی جانب سے بچوں عائشہ،حرم اورحسیب کوعدالت پیش کیاگیا جبکہ 10 سالہ عائشہ کوپہلے ہی والدہ کے حوالے کردیاگیاتھا۔ اس ضمن میں ایم پی اے کی جانب سے درخواست پرجواب پیش کرنے کے لئے مزیدکارروائی ملتو ی کردی گئی ہے۔