سرائیکی زبان میں تعلیم بارے رٹ کی سماعت کیلئے ظہور دھریجہ لاہور روانہ

سرائیکی زبان میں تعلیم بارے رٹ کی سماعت کیلئے ظہور دھریجہ لاہور روانہ

ملتان (سٹی رپورٹر)سرائیکستان قومی کونسل کے صدر ظہور دھریجہ ہائیکورٹ میں دائر کی گئی سرائیکی زبان میں تعلیم بارے رٹ کی سماعت کے سلسلے میں لاہور روانہ ہو گئے ۔ لاہور روانہ ہونے سے (بقیہ نمبر55صفحہ12پر )

قبل اپنے ایک بیان میں ظہور دھریجہ نے کہا کہ مادری زبان میں تعلیم ہر بچے کا بنیادی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچے کو اس کی مادری زبان میں تعلیم دے لیکن ریاست اپنا یہ حق ادا نہیں کر رہی جس کی وجہ سے ہمیں ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑ رہا ہے۔

سرائیکی زبان رٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر