خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں‘ مہر رضا حیات ہراج

خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں‘ مہر رضا حیات ہراج

  

جودھ پور(نمائندہ پاکستان )خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں ،اپنے منتخب حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ،غریب و امیر اور مظلوم عوام کے لیے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں عوام کے دکھ درد میں ہر وقت برابر کے شریک ہیں ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی مہر رضا حیات ہراج نے بارہ میل آمد پر جامعہ غوثیہ رضویہ شمس القرآن کے شعبہ سیکنڈری کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے (بقیہ نمبر44صفحہ7پر )

ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی خدمت کے لیے ہر وقت حاضر ہیں تعلیم کے حوالے سے اپنے حلقہ میں دو ہزار سکول اپ گریڈ کروا رہے ہیں میرا مشن اپنے علاقے کی عوام کی خدمت کرنا ہے انشاء اللہ آنے والے الیکشن میں بھی عوام کے تعاون سے کامیاب ہوکرحلقے کی عوام کے لیے میگا پراجیکٹ پر کام کروں گا ۔ناظم امتحانات تنظیم المدارس لاہور علامہ ڈاکٹر حافظ غلام عباس نے اپنے بیان میں کہا کہ تعلیم ایک لازوال دولت ہے علم سے انسان بہت کچھ سیکھتا ہے علم روشنی ہے جس سے انسان کو حقیقت کی راہ کا معلوم ہوتا ہے ۔تنظیم المدارس ضلع خانیوال کے ناظم اعلی حافظ عطاء الرحمن قادری نے اپنے بیان میں کہا کہ دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے اس موقع پرجماعت ااہلسنت ضلع خانیوال کے امیر قاری شان محمد قادری ،چوہدری ضیا ء الحق انجم ،چوہدری ضیاء الرحمن ،مہر محمد حسین باٹی ،قاسم چوہدری ،شیر محمد لودھی ،مہر محمد نواز گھبیسر،مہر مزمل ،مرزا سمیع ،میاں بلال ،چوہدری فریاد ،اہلکار آرائیں ،حافظ محمد صدیق ،قاری مبین قادری ،طاہر حسین ،ندیم بھائی ،ظہور کمبوہ ،اعجاز چدھڑ ودیگر بھی موجود تھے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -