جمہوریت کا تسلسل ہی مستحکم و مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے‘ گورنر پنجاب

جمہوریت کا تسلسل ہی مستحکم و مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے‘ گورنر پنجاب

لاہور(پ ر)گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہاہے کہ جمہوریت کا تسلسل ہی مستحکم اور مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے اور ہم سب نے مل کر جمہوری نظام کو توانا کرنے کے لیے کوششیں کرنا ہوں گی ۔ انہو ں نے کہاکہ ارض پاک محض زمین کا ایک ٹکڑا ہی نہیں بلکہ یہاں بسنے والے کروڑوں مسلمانوں کی شناخت ہے اور ہمیں ان مقاصد کے حصول کے لیے انفرادی، گروہی یا سیاسی مفادات سے(بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

بالاتر ہو کام کرنا ہو گا جن کے لیے پاکستان حاصل کیا گیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان قائداعظم ، جوہر ٹاؤن لاہور میں ’’تقریبات یوم پاکستان‘‘ کے سلسلے میں منعقدہ خصوصی تقریب کے دوران بطور مہمان خاص اپنے خطاب میں کیا۔۔ تقریب کا اہتمام نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا تھا۔ اس موقع پر تحریک پاکستان کے ممتاز کارکن اور نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد ، تحریک پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ کارکنان جسٹس(ر) میاں آفتاب فرخ، محمد ارشد چودھری اور میاں ابراہیم طاہر، چیف کوآرڈی نیٹر نظریۂ پاکستان ٹرسٹ میاں فاروق الطاف، عارفہ صبح خان، راشد حجازی، انعام الرحمن گیلانی ، نواب برکات محمود،اساتذۂ کرام، طلبہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین وحضرات کثیر تعداد میں موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمدنے کہاکہ پاکستانی قوم خصوصا نوجوان نسل کو افکار قائد سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ تقریب سے پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد،جسٹس(ر) میاں آفتاب فرخ،میاں فاروق الطاف اورشاہد رشید نے بھی خطاب کیا اور نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ پروگرام کے آخر میں پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد نے گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کو یادگاری شیلڈ پیش کی ۔ قبل ازیں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے ایوان قائداعظمؒ ، لاہور کے احاطہ میں پودابھی لگایا۔قبل ازیں ،صوبائی محتسب پنجاب نجم سعید نے گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے ملاقات کی اور انہیں ادارے کی سالانہ رپورٹ برائے 2017ء پیش کی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر