’’ میں اس شخصیت کی خاطر پھانسی پر بھی لٹک جاؤں گا اگر۔ ۔ ۔‘‘ کیپٹن صفدر نے انتہائی حیران کن اعلان کردیا

’’ میں اس شخصیت کی خاطر پھانسی پر بھی لٹک جاؤں گا اگر۔ ۔ ۔‘‘ کیپٹن صفدر نے ...
’’ میں اس شخصیت کی خاطر پھانسی پر بھی لٹک جاؤں گا اگر۔ ۔ ۔‘‘ کیپٹن صفدر نے انتہائی حیران کن اعلان کردیا

  


 اسلام آباد (ویب ڈیسک)  مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے کہ اگر آج نواز شریف جھک گیا تو تا قیامت پاکستان آزاد نہیں ہوگا جب کہ نواز شریف کی خاطر تختہ دار پر لٹک جاؤں گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نوازشریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو پتہ ہی نہیں ان کا کیس کیا ہے، پاناما سازش میں بلایا اور 6 ہیروں کے سامنے پیش کیا، مری روڈ کے ایک کونے پر راجہ ٹرنک اسٹور والوں کا بیٹا واجد ضیاء جے آئی ٹی کا سربراہ بنا تاہم نواز شریف کی کشتی نہ پہلے بھنور میں تھی اور نہ اب ہے،ڈوبیں گے وہ جو کنارے پر کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کربلا میں کھڑے ہیں آزمانے والوں آزما لو، اگر آج نواز شریف جھک گیا تو تا قیامت پاکستان آزاد نہیں ہوگا جب کہ نواز شریف کی خاطر تختہ دار پر لٹک جاؤں گا۔

کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ ملک اس لئے نہیں بنا تھا کہ ایوب خان مارشل لاء لگائے، ملک ایک شرابی جواری، ذانی یحیی کے ہاتھوں دولخت ہو گیا جب کہ نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی ملک بنایا، نواز شریف کہہ رہا ہے کہ عوام کے ووٹ کے تقدس کے لئے باہر نکلا ہوں، مجھے اقتدار نہیں چاہئے،مضبوط ملک چاہیے، اگرعزت چاہتے ہو تو ووٹ کو عزت دینی پڑے گی۔

 کیپٹن (ر) صفدر نے پرویز مشرف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مکے دکھانے والے کمانڈو آؤ، آئین تمھیں ڈھونڈ رہا ہے جب کہ نواز شریف نے مشرف کو کہا تھا ہر جرم معاف کرتا ہوں لیکن آئین توڑنے کا جرم معاف نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پاک لوگوں کے لئے ہے، شیخ رشید جیسے گندے لوگوں کے لئے نہیں جب کہ ہمارے ساتھ آؤ گے تو آئین کی حفاظت کرنے والوں بنو گے مگر مسئلہ یہ ہے کہ تم ہمارے ساتھ آ نہیں سکتے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /سیاست