2018ء”ایئر آف زاید“ کے نام سے منسوب

2018ء”ایئر آف زاید“ کے نام سے منسوب
2018ء”ایئر آف زاید“ کے نام سے منسوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات کے بانی شیخ زاید بن سلطان النہیان کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر 2018ءکو ”ایئر آف زاید“ قرار دیا گیا ہے۔ اس کے تحت اندرون اور بیرون ملک سرکاری و غیر سرکاری سطح پر تقریبات کا سلسلہ جاری ہے جس میں شیخ زید بن سلطان النہیان کی قومی و ملکی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔ اس سلسلہ میں شارجہ کے چیریٹی انٹرنیشنل نے ایک مہم شروع کی ہے جس کے تحت نہ صرف امارات بلکہ امارات سے باہر دیگر ممالک میں بھی سماجی، فلاحی اور خیراتی کام کئے جارہے ہیں۔


"Smile of Sharjah" کے تحت بنگلہ دیش میں ایک میڈیکل کیمپ قائم کیا ہے جہاں غریب اور نادار مریضوں کا مفت علاج کیا جارہا ہے۔ مہم کے تحت ENT کے 22 جبکہ کارڈیالوجی کے 5 مریضوں کا مفت علاج کیا گیا ہے۔ میڈیکل کیمپ کی نگرانی محمد حمدان الزاری ڈائریکٹر آف پراجیکٹ مینجمنٹ کررہے ہیں۔ علی محمد الراشدی ڈائریکٹر آف پبلک ریلیشنز اور میڈیا ڈیپارٹمنٹ کررہے ہیں۔ ان کے ساتھ ڈاکٹروں اور سرجنوں کی تجربہ کار ٹیم اور عملہ بھی موجود ہے۔ میڈیکل ٹیم نے ای این ٹی کے جتنے بھی آپریشن کئے ہیں وہ کامیاب رہے ہیں۔ محمد حمدان الزاری نے بتایا کہ طبی سہولیات فراہم کی مہم یمن اور سوڈان میں بھی جاری ہے۔ دبئی ہیلتھ اتھارٹی کے ENT سپیشلسٹ ڈاکٹر منذر منگلربی جو اس ٹیم کا حصہ ہیں انہوں نے بتایا کہ یہ ایک مہنگا علاج جسے ہماری ٹیم بالکل مفت کررہی ہے۔ یاد رہ ے کہ شیخ زاید بن سلطان النہیان نے بھی ہمیشہ غریبوں اور مستحقین کی مدد کی ہے لہٰذا انہی کی یاد کو تازہ کرنے کے لئے اندرون اور بیرون ملک خیرات و علاج کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید :

عرب دنیا -