قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی نے پاکستان کا 78واں یوم پاکستان دھوم دھام سے منایا

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی نے پاکستان کا 78واں یوم پاکستان دھوم دھام سے ...
قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی نے پاکستان کا 78واں یوم پاکستان دھوم دھام سے منایا

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی نے پاکستنا کا 78واں قومی دن دھوم دھام سے منایا۔ اس مقصد کے لئے دبئی کے ایک پوش ہوٹل کا انتخاب کیا گیا جس میں تقریباً چار سو سے زائد مہمانوں کو مدعو کی اگیا تھا جبکہ مہمان خصوصی حکومت دبئی کے وزیر اکنامک عزت مآب سلطان بن سعید المنصوری تھے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ حکومت دبئی کے دیگر اہم افسران بھی تھے جبکہ دیگر متعدد ممالک کے قونصلر جنرل اور سفارتخانہ پاکستان ابوظہبی کے افسران بھی موجود تھے۔

تقریب کے آغاز میں متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے قومی ترانے بجائے گئے جسے سب نے کھڑے ہوکر احترام سے سنا۔ مہمان خصوصی ہز ایکسی لینسی سلطان بن سعید المنصوری کی آمد پر قونصلیٹ آف پاکستان دبئی کے قونصل جنرل سید جاوید حسن اور دیگر سٹاف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں پاکستان اور امارات دوستی پر مبنی مختلف تاریخی تصاویر دکھائیں جسے دیکھ کر مہمان خصوصی سلطان بن سعید المنصوری بے حد خوش ہوئے اور پاکستان امارات دوستی کی تعریف کی۔

قونصل جنرل سید جاوید حسن نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں معزز مہمان خصوصی اور دیگر مہمانوں کو پاکستان کے 78ویں قومی دن کے بارے تفصیل سے بتایا جس پر مہمان خصوصی اور دیگر قونصل خانوں سے آئے مہمانوں نے پاکستانی کمیونٹی کو بھی مبارکباد دی۔ اس موقع پر قونصل جنرل سید جاوید حسن نے کہا کہ پاک امارات دوستی بہت پرانی ہے جو روز بروز مضبوط اور پائیدار ہوتی جارہی ہے۔ امارات ہمارا دوسرا گھر ہے اور یہاں رہنے والے پاکستانی امارات سے بھی پاکستان کی ہی طرح پیار کرتے ہیں اور دن رات اس کی ترقی و خوشحالی کے لئے کوشاں ہیں۔ اس موقع پر موجود پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں نے بھی ایک دوسرے کو مبارکباد یں پیش کیں اور نیک جذبات کا اظہار کیا۔ یوم پاکستان کی پروقار تقریب کے آخر میں قونصلیٹ کی طرف سے پرتکلف ڈنر پیش کیا گیا۔

مزید :

عرب دنیا -