”رواں سال ملک بھر میں گرمی. . . .“ محکمہ موسمیات نے گرمیاں شروع ہونے سے قبل ہی پاکستانیوں کو خبردار کردیا، پیروں تلے سے زمین نکا ل دی

”رواں سال ملک بھر میں گرمی. . . .“ محکمہ موسمیات نے گرمیاں شروع ہونے سے قبل ہی ...
”رواں سال ملک بھر میں گرمی. . . .“ محکمہ موسمیات نے گرمیاں شروع ہونے سے قبل ہی پاکستانیوں کو خبردار کردیا، پیروں تلے سے زمین نکا ل دی

  

کراچی(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ رواں سال ملک بھر میں گرمی پہلے سے زیادہ شدید ہوگی جبکہ بارشیں بھی کم ہوں گی۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ڈی جی میٹ غلام رسول نے بتایا کہ ملک میں اپریل اور مئی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا اور یہ مہینے معمول سے زیادہ خشک اور گرم ہوں گے جبکہ اس دوران درجہ حرارت میں معمول سے 1 سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ رہے گا۔

ڈی جی میٹ نے بتایا کہ تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی سطح انتہائی کم ہے اور تیز بارشوں سے ان ڈیمز میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے۔ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ آئندہ چند روز میں تیز بارشوں کا کوئی امکان نہیں۔ڈی جی میٹ غلام رسول کا کہنا تھا کہ آئندہ 2 ماہ میں جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب میں درجہ حرارت 45 ڈگری سنٹی گریڈ سے بھی بڑھ جائے گا، اندرون سندھ کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک جائے گا جبکہ کراچی میں آج درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی بڑھ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں گذشتہ کچھ دنوں سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔شہر قائد میں گذشتہ 3، 4 روز کے دوران سمندری ہوائیں نہ چلنے کے باعث گرمی کا زور بڑھا اور پارہ 38 سے 40 ڈگری تک جاپہنچا تھا۔

مزید :

ماحولیات -