غیرمشروط معافی ، سپریم کورٹ نے بابراعوان کیخلاف توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا

غیرمشروط معافی ، سپریم کورٹ نے بابراعوان کیخلاف توہین عدالت کا نوٹس واپس لے ...
غیرمشروط معافی ، سپریم کورٹ نے بابراعوان کیخلاف توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا

  

اسلام آباد(آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی ہے جس کے بعد عدالت نے نوٹس واپس لے کر مقدمہ ختم کر دیا ہے۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے بابر اعوان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی، سماعت کے آغاز پر بابر اعوان پیش ہوئے تو چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ بابر اعوان یہ کون سا نوٹس ہے، وہ نوٹس تو نہیں جو عدالت کے باہر شعر پڑھنے پر تھا، چیف جسٹس نے شعر پڑھا کہ نوٹس ملیا ککھ نہ ہلیا۔

بابر اعوان نے کہا کہ خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں چیف جسٹس نے کہا کہ صرف رحم و کرم پر نہ چھوڑیں، غیر مشروط معافی بھی مانگیں جس پر بابر اعوان نے کہا کہ عدالت سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں، عدالت نے معافی مانگنے پر توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا اور چیف جسٹس نے بابر اعوان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خیال کرنا آئندہ ایسا نہ ہو،آئندہ ایسا ہوا تو نہیں چھوڑیں گے، پچھلا واقعہ ہم بھول گئے ، آئندہ نہیں بھولیں گے۔

مزید :

قومی -