پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کمبوڈیا سے بھی کم ہوجائیں گے: غیر ملکی جریدے نے ملکی معیشت سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجا دی

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کمبوڈیا سے بھی کم ہوجائیں گے: غیر ملکی جریدے نے ...
پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کمبوڈیا سے بھی کم ہوجائیں گے: غیر ملکی جریدے نے ملکی معیشت سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجا دی

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) غیر ملکی جریدے کی جانب سے جاری کی جانے والی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں اور یہ کمبوڈیا سے بھی کم ہو جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی جریدے بلوم برگ میں شائع شدہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں اور زرمبادلہ ذخائر میں یہ کمی ایشیا کے تمام ممالک سے زیادہ تیز ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کمبوڈیا سے بھی کم ہوجائیں گے۔ کمبوڈیا کی معیشت پاکستانی معیشت سے 10 گنا کم ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر ایک سال میں 20 فیصد کم ہوئے۔ فروری میں پاکستان کے زر مبادلہ ذخائر کا حجم 13 ارب 50 کروڑ ڈالر ہوگیا۔

دوسری جانب عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ ذخائر میں جون 2018 تک 2 ارب 20 کروڑ ڈالر کی مزید کمی متوقع ہے۔ پاکستان کو بیرونی ادائیگیوں میں مشکلات کا سامنا ہے، گزشتہ 8 ماہ میں جاری کھاتوں کے خسارے میں 50 فیصد کا اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ 10 ماہ میں جاری کھاتوں کے خسارے کا حجم 10 ارب 80 کروڑ ڈالر ہوگیا۔ حکومت کی جانب سے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم متعارف کروائی جائے گی۔ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے 2 ارب 50 کروڑ ڈالر ملنے کی توقع ہے۔

مزید : بزنس