نوازشریف کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت آج ہو گی، سابق وزیراعظم اپنی صاحبزادی کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے

نوازشریف کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت آج ہو گی، سابق وزیراعظم اپنی ...
نوازشریف کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت آج ہو گی، سابق وزیراعظم اپنی صاحبزادی کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت آج ہو گی،نوازشریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ پیشی کیلئے لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے،سابق وزیراعظم خصوصی طیارے کے ذریعے بینظیرایئرپورٹ پہنچے،جہاں لیگی رہنماﺅں نے ان کا استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کریں گے ،مقدمے کی سماعت 12 بجے ہو گی،نوازشریف،مریم نوازاورکیپٹن(ر)صفدرعدالت پیش ہوں گے،استغاثہ کے گواہ واجد ضیا بھی عدالت میں پیش ہوں گے ، وکیل صفائی امجد پرویزگواہ واجدضیا کے بیان پرجرح کریں گے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -