سعودی عرب تیل کی پیدوار کیلئے روس کے ساتھ طویل معاہدے کا خواہاں : محمد بن سلمان

سعودی عرب تیل کی پیدوار کیلئے روس کے ساتھ طویل معاہدے کا خواہاں : محمد بن ...
سعودی عرب تیل کی پیدوار کیلئے روس کے ساتھ طویل معاہدے کا خواہاں : محمد بن سلمان

  

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے تیل کی پیدوار کو مستحکم کرنے کے لئے روس کے ساتھ سالانہ معاہدے کی بجائے دس سے بیس سالہ طویل معاہدے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے دورے کے دوران نیویارک میں ایک انٹرویو میں شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک، پیداواری حدوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی خاطر روس اوردیگر غیر رکن ممالک کے ساتھ سالانہ معاہدے کے بجائے دس سے بیس سال طویل معاہدے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں ایک بڑا خاکہ تیار کیا گیا ہے تاہم اس کی تفصیلات ابھی باقی ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ سال عالمی منڈی میں تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کو سنبھالنے کے لئے روس کا سہارا لیا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -عرب دنیا -