”کوچ کو تو بال ٹمپرنگ کا پتہ ہی نہیں تھا۔۔۔“ آسٹریلوی کھلاڑیوں نے یہ بات کی تو انگلش کھلاڑی کیوین پیٹرسن نے ٹوئٹر پر ایسا مذاق اڑایا کہ ہنسی کا طوفان آ گیا

”کوچ کو تو بال ٹمپرنگ کا پتہ ہی نہیں تھا۔۔۔“ آسٹریلوی کھلاڑیوں نے یہ بات کی ...
”کوچ کو تو بال ٹمپرنگ کا پتہ ہی نہیں تھا۔۔۔“ آسٹریلوی کھلاڑیوں نے یہ بات کی تو انگلش کھلاڑی کیوین پیٹرسن نے ٹوئٹر پر ایسا مذاق اڑایا کہ ہنسی کا طوفان آ گیا

  

کیپ ٹاﺅن (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی کھلاڑی بین کرافٹ کو شرفاءکے کھیل کے ساتھ ”کھلواڑ“ کرتے ہوئے اس وقت سب نے دیکھا جب وہ بال ٹمپرنگ کرتے ہوئے کیمرے کی آنکھ میں قید ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پاکستانی ٹیم میں پہلی بار شامل ہونے والے حسین طلعت اور سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا آپس میں کیا تعلق ہے؟ حیران کن انکشاف منظرعام پر آ گیا 

اس واقعے کے بعد آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان سٹیو سمتھ اور کھلاڑی بین کرافٹ کو معطل کیا جا چکا ہے اور نئے کپتان کا اعلان بھی ہو چکا ہے لیکن دنیا بھر میں آسٹریلوی کرکٹ کی جگ ہنسائی جاری ہے یہاں تک کہ آسٹریلوی نوجوانوں نے اس معاملے پر موسیقی کا سہارا لیتے ہوئے دلچسپ اور ٹمپرنگ میں ملوث کھلاڑی کو شرمندہ کر دینے والا گانا بھی بنا دیا ہے۔

بال ٹمپرنگ کا معاملہ سامنے آنے کے بعد آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیرین لیمن پر بھی انگلیاں اٹھائی جانے لگیں مگر کھلاڑیوں نے بھی ان کے ملوث ہونے کی تردید کی بلکہ تحقیقات میں بھی انہیں کلیئر قرار دیا جا چکا ہے مگر بہت سے سابق کرکٹرز یہ ماننے کو تیار ہی نہیں کہ انہیں اس بارے میں معلوم نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔فائنل میچ کے دوران سٹیڈیم میں موجود کچھ تماشائی ایسا کام کرتے رہے کہ کسی کو اپنی آنکھوں پر یقین نہ آیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ہنگامہ برپا ہو گیا، دیکھ کر آپ کیلئے بھی یقین کرنا مشکل ہو جائے گا 

انگلش کھلاڑی کیوین پیٹرسن بھی ایسے ہی سابق کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے اس بات پر دلچسپ کمنٹ کے ذریعے ناصرف اپنے جذبات کا اظہار کیا بلکہ آسٹریلوی کھلاڑیوں کا ایسا مذاق بنایا کہ سوشل میڈیا پر ہنسی کاطوفان آ گیا۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کھلاڑی کی بات کو دہراتے ہوئے لکھا ”لیمن کو کبھی معلوم ہی نہیں تھا“ اور اس کیساتھ ہی انہوں نے آدھی درجن سے بھی زیادہ ہنسنے والے ایموجیز بنا ڈالے۔“

مزید :

کھیل -