چیئرمین سینیٹ کیخلاف بیان پر چاغی میں شاہد خاقان عباسی کیخلاف احتجاجی ریلی ،حکومت مخالف نعرہ بازی

چیئرمین سینیٹ کیخلاف بیان پر چاغی میں شاہد خاقان عباسی کیخلاف احتجاجی ریلی ...
چیئرمین سینیٹ کیخلاف بیان پر چاغی میں شاہد خاقان عباسی کیخلاف احتجاجی ریلی ،حکومت مخالف نعرہ بازی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چاغی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چاغی میں چیئرمین سینیٹ کیخلاف بیان دینے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اورحکومت کیخلاف نعرے بازی کی۔
نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف بیان پر چاغی میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلی بھی نکالی گئی جس میں لوگوں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور حکومت کیخلاف نعرے بازی کی ، اس موقع پر مظاہرین نے احتجاجی بینرز اور پوسٹرز بھی اٹھا رکھے تھے۔
مظاہرین کا کہناتھا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی چیئرمین سینیٹ سے متعلق اپنا بیان واپس لیں اور معافی مانگیں۔