”معاف کرنا!!! میں اب یہ کام نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔“ آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر نے بھارتیوں کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا دیدیا، بھارتیوں نے آسمان سر پر اٹھا لیا

”معاف کرنا!!! میں اب یہ کام نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔“ آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ ...
”معاف کرنا!!! میں اب یہ کام نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔“ آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر نے بھارتیوں کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا دیدیا، بھارتیوں نے آسمان سر پر اٹھا لیا

  


نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بال ٹمپرنگ سکینڈل میں پکڑے جانے پر ڈیوڈ وارنر نے نائب کپتان کا عہدہ چھوڑنے کے بعد انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) ٹیم سن رائزرز حیدر آباد کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پاکستانی ٹیم میں پہلی بار شامل ہونے والے حسین طلعت اور سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا آپس میں کیا تعلق ہے؟ حیران کن انکشاف منظرعام پر آ گیا 

بال ٹمپرنگ سکینڈل کی تحقیقات میں کپتان سٹیو سمتھ، نائب کپتان ڈیوڈ وارنر اور اوپنر کیمرون بین کرافٹ کے قصور وار ثابت ہونے کے بعد تینوں کھلاڑیوں کو آسٹریلیا بھیجا جا چکا ہے۔

سن رائزرز حیدر آباد کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ’کے شانموگم‘ نے بتایا کہ ”حالیہ واقعات کے بعد ڈیوڈ وارنر نے سن رائزرز حیدر آباد کی کپتانی چھوڑ دی ہے جبکہ نئے کپتان کا اعلان جلد ہی کر دیا جائے گا۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”ابو دکان پر بٹھاتے لیکن میں سامان چھپا کر لے جاتا اور۔۔۔“ قومی ٹیم میں پہلی بار شامل ہونے والے حسین طلعت کے والد کی دکان سے کیا چیز چھپا کر لے جاتے تھے؟ بچپن سے متعلق وہ انکشاف کر دیا جس کی وجہ سے قومی ٹیم میں شامل ہوئے 

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈیوڈ وارنر کے کپتانی چھوڑنے کے بعد بھارتی بلے باز شیکھر دھون اور آل راﺅنڈر بھوینشور کمار کو کپتان بنائے جانے کے امکانات ہیں۔

مزید : کھیل