پنجاب حکومت نے روٹی مہنگی کرنے کی منطوری دے دی

پنجاب حکومت نے روٹی مہنگی کرنے کی منطوری دے دی
پنجاب حکومت نے روٹی مہنگی کرنے کی منطوری دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (آن لائن)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پنجاب حکومت نے روٹی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی جس کے مطابق تمام تندور روٹی 10 روپے میں فروخت کریں گے.

اس سے قبل ان تندوروں پر سادہ روٹی 6 روپے اور خمیری روٹی 8 روپے میں فروخت کی جارہی تھی تاہم یہ بھی بتایاگیا ہے کہ پنجاب حکومت نے خمیری روٹی کی قیمت 10 روپے کرتے ہوئے روٹی کے وزن میں بھی 20 گرام کا اضافہ کردیا ہے .

اس اضافے کے ساتھ تمام تندور 100 گرام کی روٹی کا وزن 120گرام کرنے کے پابندہوں گے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں