جڑانوالہ کے درندوں کا اسلام آباد، پشاور میں بھی بچوں کے ساتھ زیادتی کا اعتراف

جڑانوالہ کے درندوں کا اسلام آباد، پشاور میں بھی بچوں کے ساتھ زیادتی کا اعتراف
جڑانوالہ کے درندوں کا اسلام آباد، پشاور میں بھی بچوں کے ساتھ زیادتی کا اعتراف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ویب ڈیسک) جڑانوالہ میں بچوں سے زیادتی کے دوران ویڈیو بنانے کے الزام میں گرفتار ملزموں نے اسلام آباد اور پشاور میں بھی بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے کے مزید انکشافات کئے ہیں جبکہ واقعات میں ملوث مرکزی کردار اور اس کے مزید تین ساتھی تاحال گرفتار نہیں ہوئے ہیں۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ڈی ایس پی جڑانوالہ عظیم بھٹی نے بتایا ہے کہ گرفتار چاروں ملزموں نے ابتدائی تفتیش میں بتایا ہے کہ اس مقصد کیلئے انہوں نے اسلام آباد اور پشاور میں بھی بچوں کو خرید کر ان سے زیادتی کی اور ویڈیوز بنائی جو پولیس نے اپنے قبضہ میں لے لیں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گروہ کے سرغنہ عاقب پٹھان اور اعجاز ڈان کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ انہوں نے عبوری ضمانت کروالی ہے۔ پولیس مرکزی ملزموں اور ان کے تیسرے ساتھی کی گرفتاری کے لئے کوششیں کررہی ہے۔

پولیس کے مطابق جڑانوالہ اب تک 16 بچوں سے زیادتی کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں اور چھ مقدمات درج ہوئے ہیں۔