رئیس الدین عرف مماکی نشاندہی پر کورنگی عید گاہ گراﺅنڈ سے اسلحہ و گولہ بارود، گولیاں برآمد

رئیس الدین عرف مماکی نشاندہی پر کورنگی عید گاہ گراﺅنڈ سے اسلحہ و گولہ بارود، ...
رئیس الدین عرف مماکی نشاندہی پر کورنگی عید گاہ گراﺅنڈ سے اسلحہ و گولہ بارود، گولیاں برآمد

  

کراچی (ویب ڈیسک) حماد صدیقی کے قریبی ساتھی او ربدنام ٹارگٹ کلر رئیس الدین عر ف مما کی نشاندہی پر کورنگی عید گاہ گراﺅنڈ سے مدفون اور اسلحہ و گولہ بارود اور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ ملزم کے خلاف مزید دو مقدمات انسداد دہشتگردی اور ایکسپلوز ایکٹ کے تحت درج کرلئے گئے، اس سے قبل ملزم کے خلاف تھانہ زمان ٹاﺅن اور تھانہ کورنگی میں 12 مقدمات درج تھے، جن میں سے 7 مقدمات قتل اور دیگر دفعات کے تحت درج ہیں۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

کورنگی پولیس نے گزشتہ روز متحدہ کے خطرناک ٹارگٹ کلر رئیس الدین عرف مما کی حوالگی کے بعد ابتدائی تفتیش کے دوران اس کی نشاندہی پر رات گئے کورنگی سیکٹر B/32 عید گاہ گراﺅنڈ میں کارروائی کرتے ہوئے مدفون اسلحہ برآمد کرلیا، پولیس کے مطابق برآمد اسلحے میں تین کلاشنکوف، ایک نائن ایم ایم پستول، تین دستی بم، کلاشنکوف کی 180 اور نائن ایم ایم پستول کی 40 گولیاں برآمد کری گئیں، ملزم رئیس الدین عرف مما کے خلاف اس سے قبل مختلف ادوار میں 12 مقدمات درج ہیں۔

پولیس کے مطابق اسلحہ برآمد ہونے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے جبکہ مطلوب ملزم رئیس الدین عرف مما کے خلاف جے آئی ٹی بنانے کی درخواست کی ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -