آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟
آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل

 مارچ28  جمعرات۔ خانگی اور خاندانی مسائل جلد حل ہوں گے اور شریک حیات کے تعاون سے گھریلو ماحول خوشگوار رہیں گے۔ زندگی میں تبدیلی کے خواہش مند اِس خواہش کی تکمیل کیلئے جدوجہد کر سکیں گے۔ 

برج ثور

 مارچ28   جمعرات۔ مالی لحاظ سے یہ ہفتہ بہتر گزرے گا۔ کاروباری امور میں خوشگوار تبدیلیاں آسکتی ہیں۔ گھر کی سجاوٹ کیلئے قیمتی اشیاء خرید سکیں گے۔ سرکاری ملازمین کی ٹرانسفر ممکن ہے۔

برج جوزا

 مارچ28 جمعرات۔ بہتر فیصلے کر سکیں گے جو کہ مستقبل میں فائدہ مند رہیں گے۔ کاروباری معاملات وسعت اختیار کر سکتے ہیں۔ جس کے باعث مالی مسائل بھی بہتر طور پر حل ہو سکیں گے۔

برج سرطان

 مارچ28  بدھ۔ زیادہ تر توجہ مالی اور شراکتی کاموں میں رہے گی جس کے باعث حالات پہلے کی نسبت سدھر سکیں گے۔ وراثت اور جائیداد سے متعلقہ مسائل جلد حل ہو سکیں گے۔

برج اسد

 مارچ28  بدھ۔ طویل میعاد و جزوقتی ‘ مالی‘ معاشی پروگراموں کی طرف آپ کا رجحان بڑھے گا۔ روز مرہ کام کاج کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ سفر وسیلہ ظفر ثابت ہوگا۔

برج سنبلہ

 مارچ28  بدھ۔ بیرون ملک سفرکے سلسلے میں آسانیاں ملیں گی۔ شریک حیات سے اختلاف رائے ‘ بدمزگی سے گھر کا سکون بربادہو سکتا ہے۔ 

برج میزان

 مارچ28  بدھ۔ بیرون ملک مقیم دوست احباب رابطے میں رہیں گے اور مالی معاملات پر توجہ مرکوز رہے گی۔ خواہشات پوری ہونے سے انجانی خوشی محسوس ہوگی۔ 

برج عقرب

 مارچ28  بدھ۔ مستحکم فیصلے کر سکیں گے۔ کاروباری معاملات ملتوی ہو سکتے ہیں۔ شراکتی کام منافع بخش رہیں گے۔ بیرون ملک سفر کا پروگرام بن سکتا ہے۔

برج قوس

 مارچ28  بدھ۔ جس سے خود اعتمادی میں اضافہ اور مقاصد میں کامیابی ہوگی۔ مذہبی امور میں لگائو رہے گا جس سے دماغی صلاحیتوں میں اضافہ اور روشن خیالی آئے گی۔

برج جدی

 مارچ28  بدھ۔کیرئیر میں درپیش مسائل میں کمی اور کاروباری امور ترقی کی طرف گامزن ہونگے اہم کاروباری معاہدے طے ہونگے جو منافع بخش رہیں گے۔

برج دلو

 مارچ28  بدھ۔ قانونی معاملات میں آپ کامیابی حاصل کر سکیں گے۔ آپ کی کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور آپ افراد کی مدد سے مشترکہ طورپر سرمایہ کاری کر سکیں گے۔

برج حوت

 مارچ28   بدھ۔تزئین و آرائش کے کام کر سکیں گے۔ عزیز و اقارب سے پیار محبت بڑھے گا۔ ہمسائے تعاون کریں گے۔ بیرون ملک سفر کے خواہاں افراد قسمت آزمائی کر سکتے ہیں۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -