’’ سابق ڈی جی آئی ایس آئی کی صاحبزادی درخواست لے کر مقدمہ درج کرانے پہنچ گئی کیونکہ ۔ ۔۔ ۔‘‘ یہ درخواست کس کیخلاف دی ؟ جان کر آپ کو بھی بے حد افسوس ہوگا

’’ سابق ڈی جی آئی ایس آئی کی صاحبزادی درخواست لے کر مقدمہ درج کرانے پہنچ ...
 ’’ سابق ڈی جی آئی ایس آئی کی صاحبزادی درخواست لے کر مقدمہ درج کرانے پہنچ گئی کیونکہ ۔ ۔۔ ۔‘‘ یہ درخواست کس کیخلاف دی ؟ جان کر آپ کو بھی بے حد افسوس ہوگا

  

راولپنڈی(ویب ڈیسک)سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر)حمید گل کی بیٹی نے والدہ اوراسے ہراساں کرنے کے الزام میں بھائی کیخلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے پولیس کودرخواست دے دی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق تھانہ ائیرپورٹ میں دی گئی درخواست میں جنرل (ر)حمیدگل کی بیٹی مسزعظمیٰ گل نے موقف اختیارکیاہے کہ سائلہ کی والدہ76سالہ شہنازگل کینسرکی مریضہ ہیں۔سائلہ کابھائی عبداللہ گل جوشروع سے ہی ناخلف اوربدتمیزہے،والدمرحوم کی وفات کے بعدسے جائیداداورپیسے کی لالچ میں مزیداندھاہوچکاہے ہروقت والدہ کوخوفزدہ وہراساں کرتاہے اورپچھلے تین سال میں والدہ کی بہت سی جائیداداورمال ڈرادھمکاکرہڑپ کرچکاہے ،سائلہ اس بات پر چوں کہ احتجاج کرتی اورروکتی ہے جس کے باعث عبداللہ گل سائلہ کابھی جانی دشمن ہوگیاہے ۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

عبداللہ گل قبل ازیں سائلہ کوجان سے مارنے کی کوشش کرچکاہے جس پرسائلہ نے بڑی مشکل سے اپنی جان بچائی تھی سائلہ نے اس سلسلہ میں اپنے بھائی عبداللہ گل کے خلاف 506 ت پ اور107ت پ کی درخواستیں دی تھیں جن میں وہ عدالت کے ٹرائل کاسامناکررہاہے جبکہ 107ت پ میں پابندضمانت بھی ہے۔عبداللہ گل نے 26مارچ رات گیارہ بجے والدہ کے کمرے میں جاکران کومذموم مقاصدکیلئے دوبارہ سے ڈرایادھمکایااوردھمکی دی کہ اگروالدہ نے عبداللہ گل کی بات نہ مانی تووہ ان کوجان سے ماردے گااس نے والدہ کے سامنے سائلہ کے خلاف نہایت غلیظ ،گندی ،نازیبااورننگی گالیاں دیتے ہوئے سائلہ اوراس کے اہل خانہ کوجان سے مارنے کی دھمکیاں دیں جس سے والدہ انتہائی خوف زدہ اورپریشان ہیں یہاں تک کہ انہوں نے کمرے کواندرسے کنڈی لگاکربمشکل رات گزاری۔

اندیشہ ہے کہ ایسی صورت حال میں والدہ کوبرین ہیمرج ہوجائے گاایسی صورت حال میں سائلہ،اس کے اہل خانہ اوروالدہ کی جان خطرے میں ہے ،استدعاہے کہ عبداللہ گل کے خلاف دھمکیاں دینے اورجان سے ماردینے کی کوشش کرنے کامقدمہ درج کیاجائے اورسائلہ اوراس کی والدہ کوجان کاتحفظ فراہم کیاجائے۔الزام کے سلسلے میں عبداللہ گل سے رابطہ نہیں ہوسکا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -