سندھ بھر میں آٹومیٹک اسلحہ لائسنس بحال، وفاقی حکومت کا نوٹیفکیشن معطل

سندھ بھر میں آٹومیٹک اسلحہ لائسنس بحال، وفاقی حکومت کا نوٹیفکیشن معطل
سندھ بھر میں آٹومیٹک اسلحہ لائسنس بحال، وفاقی حکومت کا نوٹیفکیشن معطل

  


کراچی (ویب ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے خود کار اسلحہ لائسنس سے متعلق وفاقی حکومت کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا, سندھ بھر میں آٹومیٹک اسلحہ کے لائسنس بحال کر دیئے گئے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

وفاقی حکومت کی جانب سے خود کار اسلحہ لائسنس کی منسوخی کے خلاف سپیکر سندھ اسمبلی اور دیگر کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا اسلحہ خریدا اور لائسنس حاصل کیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے اسلحہ جمع کرانے پر صرف پچاس ہزار روپے دیے جا رہے ہیں۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت سے استفسار کیا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد لائسنس کے اجراءپر پابندی یا منسوخی کا اختیار سندھ حکومت کے پاس ہے؟ جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا کہ وفاق نے جو لائسنس جاری کیے ان کی منسوخی کا اختیار بھی وفاق کو ہے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد حکم دیا کہ درخواست پر فیصلہ آنے تک وفاق کا نوٹیفکیشن معطل رہے گا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی