بلوچستان اسمبلی: لفظ ”ٹینکی“ پر جھڑپ

بلوچستان اسمبلی: لفظ ”ٹینکی“ پر جھڑپ
بلوچستان اسمبلی: لفظ ”ٹینکی“ پر جھڑپ

  


کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں لفظ ”ٹینکی“ کے استعمال پر ارکان کے درمیان تکرار اور تلخ جملوں کے استعمال کے بعد سپیکر کو دونوں ارکان کے مائیک بند کرنا پڑے۔ معاملہ نہ سلجھا تو سپیکر نے اجلاس ملتوی کردیا۔ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس سپیکر راحیلہ درانی کی صدارت میں شروع ہوا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

جس میں اسمبلی کی کارروائی کے دوران مولانا واسع اور سابق مشیر خزانہ خالد لانگوکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ شروع ہوگیا۔ مولانا واسع نے خالد لانگو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگوں کی ٹینکیاں پانی سے بھر اکرتے تھے لیکن آپ لوگ پیسے سے بھررہے تھے جس پر سابق مشیر خزانہ خالد لانگو آگ بگولہ ہوگئے۔

دونوں ارکان میں ہنگامہ آرائی کے بعد سپیکر نے اسمبلی کا اجلاس 30 مارچ شام 4 بجے تک ملتوی کردیا۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ