بارات روک کر رقص اور ہوائی فائرنگ کرنیوالی پولیس پارٹی ایس ایچ او سمیت معطل

بارات روک کر رقص اور ہوائی فائرنگ کرنیوالی پولیس پارٹی ایس ایچ او سمیت معطل
بارات روک کر رقص اور ہوائی فائرنگ کرنیوالی پولیس پارٹی ایس ایچ او سمیت معطل

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

جیکب آباد(صباح نیوز)صوبہ سندھ کے شہر جیکب آباد میں پولیس اہلکاروں کو بارات روک کر ڈھول بجوانا، رقص کرنا اور پھر ہوائی فائرنگ کرنا مہنگا پڑگیا اور ایس ایچ او سمیت پوری پولیس پارٹی کو معطل کردیا گیا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

تھانہ اے سیشن ٹھل کے ایس ایچ او عبدالستار بھیو نے پولیس پارٹی کے ہمراہ ایک بارات کو روکا اور ڈھول بجانے کی ضد کی۔ایس ایچ او سمیت تمام پارٹی نے ڈھول کی تھاپ پر نہ صرف رقص کیا بلکہ ہوائی فائرنگ بھی کی۔

واقعے کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد ایس ایس پی فیصل چاچڑ نے نوٹس لے لیا اور ایس ایچ او سمیت پوری پولیس پارٹی کو معطل کردیا گیا۔

مزید : علاقائی /سندھ /جیکب آباد