سپریم کورٹ نے امریکی سفارتخانے کی توسیع کیخلاف درخواست خارج کردی

سپریم کورٹ نے امریکی سفارتخانے کی توسیع کیخلاف درخواست خارج کردی
سپریم کورٹ نے امریکی سفارتخانے کی توسیع کیخلاف درخواست خارج کردی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے امریکی سفارتخانے کی توسیع کیخلاف درخواست خارج کردی، عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے امریکی سفارتخانے کی توسیع کیخلاف درخواست کی سماعت کی ۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے درخواست گزار سے کہاکہ پہلے درخواست کے قابل سماعت ہونے پردلائل دیں،عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاملات عدالتوں میں آنے والے نہیں،یہ معاملہ سفارتی نوعیت کا ہے ،اس لئے درخواست خارج کی جاتی ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -