”ثاقب نثار بھاٹی گیٹ میں کونسلر کا الیکشن بھی لڑیں تو۔۔۔“ جاوید ہاشمی نے چیف جسٹس سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

”ثاقب نثار بھاٹی گیٹ میں کونسلر کا الیکشن بھی لڑیں تو۔۔۔“ جاوید ہاشمی نے ...
”ثاقب نثار بھاٹی گیٹ میں کونسلر کا الیکشن بھی لڑیں تو۔۔۔“ جاوید ہاشمی نے چیف جسٹس سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہہ چیف جسٹس صاحب کا گھر بھاٹی گیٹ میں ہے، وہ وہاں جھاڑو دینے والوں کے احتساب کی بات کریں اور پھر ادھر جا کر الیکشن لڑیں تو جیت نہیں سکتے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پاکستانی ٹیم میں پہلی بار شامل ہونے والے حسین طلعت اور سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا آپس میں کیا تعلق ہے؟ حیران کن انکشاف منظرعام پر آ گیا 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ ” ایک بات تو یہ ہے کہ ہماری عدلیہ کبھی آزاد نہیں ہے۔ ہم سب کہتے ہیں اور عدلیہ کے ججز بھی کہتے ہیں۔ فیصلہ انہوں نے دیا تو عمران خان نے کہا کہ یہ کمزور فیصلہ تھا۔ اب چیف جسٹس صاحب کیساتھ مجھے محبت ہے، وہ اگر جا کر بھاٹی گیٹ میں جھاڑو دینے والے کا احتساب کریں گے جہاں ان کا گھر ہے اور ادھر جا کر کونسلر کا الیکشن لڑیں تو جیت نہیں سکتے۔ تو وہ اپنا کام سپریم کورٹ کے ادارے کے مطابق چلائیں اور خدا کیلئے اس کا مقام برقرار رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”ابو دکان پر بٹھاتے لیکن میں سامان چھپا کر لے جاتا اور۔۔۔“ قومی ٹیم میں پہلی بار شامل ہونے والے حسین طلعت کے والد کی دکان سے کیا چیز چھپا کر لے جاتے تھے؟ بچپن سے متعلق وہ انکشاف کر دیا جس کی وجہ سے قومی ٹیم میں شامل ہوئے 

چوہدری صاحب کہتے ہیں کہ عدالتوں سے نہ لڑیں وہ صحیح نواز شریف کے حق کی بات کرتے ہیں کہ کسی طریقے سے ان کو بچایا جائے لیکن میں کہوں گا کہ عدلیہ نے جو فیصلے کئے ہیں، میں سر جھکا کر کہتا ہوں کہ پہلے بھٹو کو پھانسی چڑھائی، 14 وزیراعظموں کو نکالا اور عمران خان کے بقول کمزور فیصلہ کر کے پھر نکال دیا نواز شریف کو، میں کیسے ساتھ دیدوں۔۔۔“

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -علاقائی -اسلام آباد -پنجاب -لاہور -