مسلم لیگ ن کے یوسی چیئرمین کی ساتھیوں سمیت فائرنگ ، مقامی صحافی قتل

مسلم لیگ ن کے یوسی چیئرمین کی ساتھیوں سمیت فائرنگ ، مقامی صحافی قتل
مسلم لیگ ن کے یوسی چیئرمین کی ساتھیوں سمیت فائرنگ ، مقامی صحافی قتل

  


سیالکوٹ (ویب ڈیسک) تھانہ بیگووالہ کے علاقہ میں مسلم لیگ (ن) کے یو سی چیئرمین اسکے ساتھیوں نے فائرنگ کرکے مقامی اخبار کے رپورٹر کو قتل کر دیا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

روزنامہ نوائے وقت سمبڑیال کے دکانداروں نے شکایت کی کہ چیئرمین یونین کونسل بیگووالہ نے ناحق دکانداروں پر ٹیکس عائد کر رکھا ہے۔ شکایت ملنے پر یونین کونسل بیگووالہ کے ن لیگی چیئرمین عمران اسلم چیمہ سے معلومات لی گئیں تو عمران اسلم چیمہ طیش میں آگیا جس پر اس نے اور اسکے ساتھیوں نے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کرکے ذیشان اشرف بٹ کو شدید زخمی کر دیا اور بعد ازاں  وہ  جاں بحق ہو گیا۔

فرائض کی ادائیگی کے دوران ن لیگی چیئرمین کی فائرنگ سے صحافی کے قتل پر صحافتی تنظیموں میں شدید غم وغصہ پایا جارہا ہے، مقتول ذیشان اشرف بٹ کی نمازجنازہ (آج) 28مارچ کو دس بجے صبح قصبہ بیگووالہ میں ادا کی گئی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /سیالکوٹ