بلوچستان میں نئی سیاسی بساط بچھانے کی تیاریاں، سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان متوقع

بلوچستان میں نئی سیاسی بساط بچھانے کی تیاریاں، سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان ...
بلوچستان میں نئی سیاسی بساط بچھانے کی تیاریاں، سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان متوقع

  


کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان میں آج (بدھ کو) نئی سیاسی بساط بچھائے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق بلوچستان میں کچھ دیر بعد نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان متوقع ہے۔ اس نئی سیاسی جماعت میں ن لیگ اور ق لیگ کے 20 ارکان شامل ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں 10 سے 15 ارکان کی عبوری کونسل بنائے جانے کا امکان ہے جس کے بعد پارٹی کو مزید توسیع دی جائے گا۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ میر جان محمد جمالی نئی سیاسی جماعت کی سربراہی کیلئے فیورٹ امیدوار ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اہم سیاسی رہنما نئی سیاسی جماعت بنانے کے اعلانات کرچکے ہیں اور یہ اعلان بھی کرچکے ہیں کہ اگلا وزیر اعظم بلوچستان سے ہوگا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /سیاست /علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ