مشہور زمانہ ریسلر ”دی بگ شو“ تو آپ کو ضرور یاد ہوں گے، لیکن اب یہ کیسے نظر آتے ہیں ؟ تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

مشہور زمانہ ریسلر ”دی بگ شو“ تو آپ کو ضرور یاد ہوں گے، لیکن اب یہ کیسے نظر ...
مشہور زمانہ ریسلر ”دی بگ شو“ تو آپ کو ضرور یاد ہوں گے، لیکن اب یہ کیسے نظر آتے ہیں ؟ تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈبلیو ڈبلیو ای لیجنڈ ’دی بگ شو‘ نے کچھ ایسے طریقے سے اپنی حالت بدلی ہے کہ سوشل میڈیا پر دھوم ہی مچ گئی ہے اور مداحوں نے فوراً ان سے رنگ میں واپس اترنے کا مطالبہ شروع کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پاکستانی ٹیم میں پہلی بار شامل ہونے والے حسین طلعت اور سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا آپس میں کیا تعلق ہے؟ حیران کن انکشاف منظرعام پر آ گیا 

7 فٹ 2 انچ قد کے مالک ’دی بگ شو‘ کا اصلی نام ”پال وائٹ“ ہے جنہوں نے ریسلنگ کی دنیا میں خوب نام کمایا اور اپنے وقت کے سب سے بڑے (جسامت میں) ایتھلیٹ کا خطاب بھی پایا لیکن جب کافی عرصے بعد انہوں نے اپنی نئی تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تو مداحوں نے جو دیکھا، وہ اس کیلئے بالکل بھی تیار نہ تھے۔

46 سالہ ’بگ شو‘ نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی تو مداح ان کی جسامت دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے کیونکہ وہ ماضی کی نسبت انتہائی دبلے پتلے نظر آ رہے تھے اور تو اور شرٹ اٹھا کر ”6 پیک ایبز“ بھی دکھا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”ابو دکان پر بٹھاتے لیکن میں سامان چھپا کر لے جاتا اور۔۔۔“ قومی ٹیم میں پہلی بار شامل ہونے والے حسین طلعت کے والد کی دکان سے کیا چیز چھپا کر لے جاتے تھے؟ بچپن سے متعلق وہ انکشاف کر دیا جس کی وجہ سے قومی ٹیم میں شامل ہوئے 

اس تصویر کے سامنے آنے کے بعد یہ افواہیں بھی سرگرم ہو گئی ہیں کہ وہ دوبارہ ریسلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے کی تیاری کر رہے ہیں اور ایسا اس لئے کہا جا رہا ہے کیونکہ اس سال ہونے والے ’ٹیگ ٹیم میچ‘ میں معروف ریسلر ’بران سٹرومین‘ کو ایک ساتھی کی ضرورت بھی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -کھیل -