رضیہ میموریل ویلفیئر ٹرسٹ اور ایل ایف او کی جانب سے کویت میں اہم تقریب

رضیہ میموریل ویلفیئر ٹرسٹ اور ایل ایف او کی جانب سے کویت میں اہم تقریب
رضیہ میموریل ویلفیئر ٹرسٹ اور ایل ایف او کی جانب سے کویت میں اہم تقریب

  


کویت سٹی (محمد عرفان شفیق ) رضیہ میموریل ویلفیئر ٹرسٹ اور LFO ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے یوم پاکستان کے سلسلہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں پاکستانی کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی امریکہ اور انگلینڈ کے ایک معروف پاکستانی بزنس مین ملک نعیم اور سفارتخانہ پاکستان کے ویلفیئر اتاشی ڈاکٹر عمر جاویدتھے جبکہ وطن عزیز کی کویت میں موجود سرکردہ شخصیات حافظ محمد شبیر ، عارف بٹ، پیر امجد ، رانا اعجاز، شمشاد علی خان، ملک اخلاق، میاں ارشد، غضنفر جمشید پلاہوڑی، عابد چوہدری، کرنل انجم ، طارق علی محسن نے بھی شرکت کی ۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک اورنعت رسول ﷺ سے ہوا، جسکے بعد پاکستان اور کویت کے قومی ترانے بجائے گے۔اس کے بعد نعیم جان نے رضیہ میموریل کی تاریخ اور مقاصد بیان کیے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تنظیم کیا کیا کر چکی ہے اور مستقبل کا لائحہ عمل کیا ہے۔ اس کے بعد راجا محمد بلال چیرمین LFO اور رضیہ میموریل ویلفیئر ٹرسٹ نے مہمانان خصوصی ملک نعیم ، ڈاکٹر عمر جاوید، مہمانوں اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔

راجا محمد بلال چیرمین LFO اور رضیہ میموریل ویلفیئر ٹرسٹ نےLFO کی ٹیم کا اعلان کیا جس میں نعیم ملک کو انٹرنیشنل ایمبیسیڈر ٹو LFO نامزد کیا گیا۔ پھر ایگزیکٹو کمیٹی کے لئے بابر پرنس، سیف اللہ ملک، نعیم جان، ندیم اکبر، سید امجد حفیظ، نور ، طاہر ، ملک نثار، ملک نصیر اعوان، محمد ریاض، اسد جان، مزمل بٹ ناموں کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹیم ملکر پاکستان اور پاکستانیوں کے لئے خدمت کرے گی۔

حافظ محمد شبیر اور عارف بٹ نے تقریب سے خطاب کیا، اسکے بعد سفارتخانہ پاکستان سے آئے ڈاکٹر عمر جاوید نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں یوم پاکستان کے حوالے سے کیک کاٹا گیااور ملک پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔ بعد ازاں حاضرین تقریب کی تواضع پرتکلف عشائیہ سے کی گئی۔

مزید : عرب دنیا