گاﺅں میں تبلیغی جماعت کی آمد، ایک شخص نے رات کی تاریکی میں ایسا شرمناک کام کردیا کہ جان کر آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آجائیں گے

گاﺅں میں تبلیغی جماعت کی آمد، ایک شخص نے رات کی تاریکی میں ایسا شرمناک کام ...
گاﺅں میں تبلیغی جماعت کی آمد، ایک شخص نے رات کی تاریکی میں ایسا شرمناک کام کردیا کہ جان کر آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوٹ سادات (ڈیلی پاکستان آن لائن) وہاڑی کے نواحی علاقے کوٹ سادات میں تبلیغی جماعت کے ارکان کو اس وقت کھلے آسمان تلے رات گزارنا پڑی جب عشا کی نماز کے بعد نواحی بستی سے آنے والے ایک شدت پسند محمد حسین صابری نے انہیں نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ انہیں دھکے دے کر مسجد سے نکال دیا۔
تبلیغی جماعت والوں کے بارے میں عمومی تاثر یہی ہے کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھنے اور مسجد میں آنے کی دعوت دیتے ہیں، اس کے علاوہ انہیں کبھی کسی فرقہ ورانہ سرگرمی یا پرتشدد واقعے میں ملوث نہیں دیکھا گیا بلکہ انہیں اسلام کی روایتی انداز میں تبلیغ کرنے والی پر امن تحریک کے طور پر جانا جاتا ہے ۔ تبلیغی جماعت والے پاکستان سمیت دنیا بھر میں دین اسلام کی ترویج کیلئے جاتے اور مساجد میں قیام کرتے ہیں لیکن بعض مقامات پر انہیں مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ وہاڑی کے نواحی گاﺅں کوٹ سادات میں بھی پیش آیا جہاں تبلیغی جماعت کے ارکان کو رات کی تاریکی میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
مقامی لوگوں کے مطابق تبلیغی جماعت کے ارکان کوٹ سادات کی نئی آبادی میں قائم ایک مسجد میں مقیم تھے کہ عشاء کی نماز کے بعد نواحی بستی شریف آباد سے محمد حسین صابری نامی شدت پسند آیا اور تبلیغی جماعت کے ارکان پر تشدد شروع کردیا۔ محمد حسین صابری نے نہ صرف تبلیغی جماعت کے ارکان پر تشدد کیا بلکہ انہیں دھکے دے کر مسجد سے باہر نکال دیا جس کے باعث دوسرے شہروں سے آنے والے یہ لوگ بے یارو مددگار ہوگئے اور رات کھلے آسمان تلے گزارنا پڑی۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ محمد حسین صابری تحریک لبیک کا مقامی رہنما ہے جو اس سے پہلے بھی اس قسم کے واقعات میں ملوث رہا ہے۔ وہ علاقے میں ہونے والی محافل نعت میں کھلے عام فرقہ ورانہ سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے جو نہ صرف نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی ہے بلکہ پرامن لوگوں میں باہمی دشمنیاں پیدا کرنے کا سبب بھی بن رہاہے۔