یونان کے مقامی ہوٹل میں عوامی تحریک یونان کا ’’ میری پہچان پاکستان‘‘ سیمینار 

یونان کے مقامی ہوٹل میں عوامی تحریک یونان کا ’’ میری پہچان پاکستان‘‘ ...
یونان کے مقامی ہوٹل میں عوامی تحریک یونان کا ’’ میری پہچان پاکستان‘‘ سیمینار 

  

یونان(محمد منیر طاہرسے) یونان کے درالحکومت ایتھنز کے معروف ہوٹل اورین ان میں پاکستان عوامی تحریک یونان کے زیراہتمام’’ میری پہچان پاکستان‘‘ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام کے مہمان خصوصی اور قائم مقام صدرمنہاج القران انٹرنیشنل یونان مراز امجد جان نے اس موقع پر کہا کہ وطن عزیز پاکستان لازوال قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا،قائد اعظم کے نقشے قدم پر چلنے کی اشد ضرورت ہے،مملکت خدادا لازوال قربانیوں سے معرض موجودہ میں آیا،جس کی بنیادوں میں لاکھوں شہیدوں کا خون شامل ہے جس کا احترام کرنا ساری پاکستانی قوم پر واجب ہے ۔تقریب سے محمد اسلم چوہدری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں کا نتیجہ ہے جس کی تکمیل بابائے قوم نے کی اور اس کو سنوارنے کا کام ڈاکٹر طاہرالقادری کریں گے ۔اسی منشور کے تحت پاکستان سے استحصالی نظام وڈیراشاہی بنیادی انسانی حقوق کی پامالی غریب اور مزدور طبقہ کے حق کو کرپشن کے ذریعے چھیننے والے کرپٹ حکمرانوں کے خلاف علم جہاد بلند کرنا شامل ہے۔ 

صدر پاکستان عوامی تحریک یونان ڈاکٹر عبدالرزاق نے کہا کہ مضبوط پاکستان کے لئے فرسودہ نظام کو تبدیل کرنا ناگزیر ہو چکا ہے ۔ہر محب وطن پاکستانی کو ایسا کردار ادا کرنا چاہیے کہ بین الاقوامی سطح پر ہماری عزت ہواور ملک پاکستان میں عوامی شعور کو بلند کرنے کے لیے پاکستان عوامی تحریک کے قائد کے ویثرن کو ہر سطح پر پھیلانا ہوگا جس کے مطابق ووٹ کے تقدس کی بحالی جب تک نہیں ہوگی پاکستان میں تبدیلی ممکن نہیں ہے۔

پاکستان کی موجودہ قیادتیں اس اہل نہیں ہیں جو پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکیں اس لئیے عوام کو اپنے حقوق کے لیے علم جہاد بلند کرنا ہوگا اور اپنی جنگ خود لڑنا ہوگی ،اس جنگ کا آغاز موجودہ عدلیہ اور دفاعی اداروں نے کر دیا ہے اور عوام پاکستان کو بھی اپنے فرائض کی ادائیگی کا احساس کرنا ہوگا کیونکہ جب تک آپ اپنے حقوق کے لیے باہر نہیں نکلیں گے اور آپ کا ہاتھ ظالم حکمرانوں کے گریبانوں تک نہیں پہنچے گا تب تک وطن عزیز میں تبدیلی کا آغاز شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔

دیگر مقررین میں بانی رہنما پی ٹی آئی یونان راجہ آصف کیانی،صدر، پاک کشمیر ویلفیئر سوسائٹی راجہ محمد زبیر،صدر پاکستان کیمونٹی یونان چوہدری شاہد نواز وڑائچ،ڈائریکٹر منہاج اسلامک سنٹر مارتھونا صوفی عبیداللہ چشتی، ناظم منہاج القران انٹرنیشنل یونان محمد شاہد بٹ،سابق صدر پاکستان عوامی تحریک یونان چوہدری مدثر خادم سوہل،ڈپٹی آرگنائزر پاکستان عوامی تحریک یونان چوہدری عمران اسلم پسوال شامل تھے معروف شاعر،مصنف،افسانہ نگار،کالم نگار الحاج محمد بشیر شاد اور سینئر صحافی نعیم مرزا نے خوبصورت کلام بسلسلہ یوم پاکستان پیش کیا۔ پروگرام کے اختتام پر علامہ محمد نواز ہزاروی نے پاکستان کی سلامتی سربلندی اور امت مسلمہ کی بحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔

مزید :

بین الاقوامی -