چند روز قبل اپنے گھر میں پراسرار طور پر ہلاک ہونے والے ڈی سی گوجرانوالہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آ گئی، سنسنی خیز انکشافات

چند روز قبل اپنے گھر میں پراسرار طور پر ہلاک ہونے والے ڈی سی گوجرانوالہ کی ...
چند روز قبل اپنے گھر میں پراسرار طور پر ہلاک ہونے والے ڈی سی گوجرانوالہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آ گئی، سنسنی خیز انکشافات

  


گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)چندروز قبل اپنے گھر میں پراسرار طور پر ہلاک ہونے والے ڈی سی گوجرانوالہ سہیل ٹیپو کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی جس میں سنسنی خیز انکشافات ہوئے ہیں۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ڈی سی گوجرانوالہ کے جسم پرزخموں کے 11 نشان پائے گئے ،سہیل ٹیپوکی گردن پربھی 2 گہرے نشان پائے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ڈی سی گوجرانوالہ کی گردن پرخراشوں کے 6 نشان پائے گئے ہیں،اس کے علاوہ ان کی کلائیوں پربھی زخموں کے نشان ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سہیل احمدٹیپوکی موت دن ساڑھے 12 بجے ہوئی،پولیس نے ملنے والی تاراورکپڑامیڈیکل افسرکونہیں دکھایا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /گوجرانوالہ