”کسی کو رعائت نہیں ملے گی اور نہ ہی ۔۔۔“وزیراعظم اور چیف جسٹس کی ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے ایسی بات کہہ دی کہ نواز شریف بھی ہکا بکا رہ جائیں گے

”کسی کو رعائت نہیں ملے گی اور نہ ہی ۔۔۔“وزیراعظم اور چیف جسٹس کی ملاقات پر ...
”کسی کو رعائت نہیں ملے گی اور نہ ہی ۔۔۔“وزیراعظم اور چیف جسٹس کی ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے ایسی بات کہہ دی کہ نواز شریف بھی ہکا بکا رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کی درخواست کی جس پر جسٹس ثاقب نثار نے مہر بانی فرمائی ،یہ محض دو شخصیات کی ملاقات نہیں تھی بلکہ ریاست کے وسیع ترمفاد کی ملا قات تھی ۔انہوں نے کہا کہ اس ملاقات کو یہ رنگ نہ دیا جا ئے کہ کسی کو رعائت مل جائے گی ،نہ تو کسی نے رعائت مانگی ہے اور نہ ہی کسی کو رعائت ملے گی ۔
پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج قوم جو جوڈیشل ایکٹوازم دیکھ رہی ہے ،پوری قوم نے عدلیہ بحالی کی تحریک چلائی اور عدلیہ کو جو طاقت ملی یہ ہماری کوششوں کانتیجہ ہے ،ہم اس پھل کو ضائع نہیں کرنا چاہتے ،بد قسمتی سے آج کل جو حالات چل رہے ہیں ان کی حمایت نہیں کی جا سکتی ۔

چیف جسٹس اور وزیراعظم کی ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ملاقات کے بارے میں نہ تو مجھے پہلے پتہ تھا اور نہ ہیں میں گفتگو کے بارے میں آگا ہ ہوں ۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ چیف جسٹس نے اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کیا ،جو لوگ اس طرح کی ملاقاتوں کو منفی رنگ دیتے ہیں ان پر حیرت ہوتی ہے ،انہیں خدا کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ آئین اور قانون کی حکمرانی کے لیے دو بڑے بیٹھ کر بات کر رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج ،عدلیہ اور انتظامیہ ایک ہی پیج پر ہوں تو بہتر ہے ۔

مزید :

قومی -