آئی پی ایل فرنچائز رائل چیلنجرز بنگلور کے مالک اور 9000 کروڑ روپے فراڈ کے ملزم وجے مالیا تیسری شادی کیلئے تیار۔۔۔ لڑکی کون ہے اور اس کی عمر کتنی ہے؟ دیکھ کر آپ صرف دیکھتے ہی رہ جائیں گے
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) فرنچائز رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے مالک وجے مالیا 2016ءاور 2017ءمیں اس وقت خبروں کی زینت بنے جب ان پر 9000 کروڑ روپے فراڈ کے الزامات عائد کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”یہ ہے ڈاکٹر ایلکس جو پشاور یونیورسٹی میں لیکچرار بھرتی ہوئی ہے اور۔۔۔“ سوشل میڈیا پر یہ خبر آئی تو پاکستانیوں کے منہ حیرت کے مارے کھلے کے کھلے رہ گئے لیکن پھر حقیقت سامنے آنے پر ہر کوئی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو گیا
انہوں نے اپنے بینک کرپٹ ہونے کا اعلان کیا اور برطانیہ جا بیٹھے جس دوران بہت سے لوگوں نے ان کا ساتھ چھوڑ دیا مگر پنکی لال وانی ہمیشہ اچھے اور برے حالات میں ان کیساتھ رہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 62 سالہ وجے مالیا نے اسی پنکی لال وانی کیساتھ تیسری شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
وجے مالیا اور پنکی کی ملاقات 2011ءمیں ہوئی جب انہیں کنگ فشر ائیرلائن میں نوکری دینے کی پیشکش کی گئی۔ اس کے بعد دونوں کئی تقاریب میں اکٹھے دیکھے گئے اور پھر ان کے تعلقات کی خبریں بھی آنا شروع ہو گئیں۔ پنکی لال وانی وجے مالیا کی والدہ کیساتھ بھی کافی وقت گزارتے دیکھی گئیں۔ دونوں نے حال ہی میں اپنے ’تعلقات‘ کی تیسری سالگرہ منائی اور اب دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔پاکستانی ٹیم میں پہلی بار شامل ہونے والے حسین طلعت اور سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا آپس میں کیا تعلق ہے؟ حیران کن انکشاف منظرعام پر آ گیا
وجے مالیا کی اس سے قبل ائیر انڈیا کی سابق ائیر ہوسٹس سمیرا شادی ہوئی تھی اور پھر انہوں نے دوسری شادی ریکھا سے کی جو اب بھی قانونی طور پر ان کی بیوی ہیں۔ دونوں کے تین بچے، سدھارتھ، لینا اور تانیہ ہیں اور اب وجے مالیا دوسری مرتبہ ایک ائیرہوسٹس سے شادی کرنے جا رہے ہیں۔