’’اکثر جہاز میرے گھر کے پاس ہی کیوں گرکر تباہ ہوتے ہیں؟ ‘‘ خواب میں دکھائی دینے والا وہ خوفناک منظر جس کی تعبیر اس سے بھی زیادہ بھیانک ہوسکتی ہے
لاہور(نظام الدولہ)میں ایم ایس سی کا سٹوڈنٹ ہوں ،مجھے ایک سال سے ایک ہی طرح کا خواب دکھائی دے رہا ہے کہ ایک جہاز میرے سامنے جارہا ہوتا ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ جہاز گر جاتا ہے اور اس میں آگ لگ جاتی ہے۔جہاں میں رہتا ہوں وہ اس کے پاس ہی گرتا ہے۔کوئی سو ڈیڑھ سو میٹر کی دوری پر۔ پہلے میں ملتان میں تھا تب بھی اور اب جبکہ لاہور میں رہ رہا ہوں تب بھی مجھے یہی خواب دکھائی دیتا ہے۔اس بار یہ جہاز میرے ہوسٹل کے پاس گرا ہے۔ (عمران ابرار )
*جہاز کا آپ کی رہائش کے پاس گرنااور اس میں آگ کا لگ جانا کوئی عام خواب نہیں۔اس میں آپ کے طرز عمل اور سوچ کابہت زیادہ دخل ہے۔ان جزئیات سے لگتا ہے کہ آپ بہت زیادہ اونچے خواب دیکھتے ہیں،جذبہ بہت زیادہ ہے لیکن آپ کو مینج کرنا نہیں آتا ۔اعلیٰ منصوبے بناتے ہیں لیکن ان پر عمل کرنے کا وقت آتا ہے تو آپ انہیں مطلوبہ معیار اور استعداد کے مطابق چلا نہیں پاتے اور وہ ناکام ہوجاتے ہیں ۔اس خواب میں جو آپ کی رہ نمائی کی جارہی ہے دراصل ایک تنبیہ ہے۔آپ اپنا جائز ہ لیں تاکہ بہترین آئیڈیاز کو بہتر انداز میں چلا بھی سکیں کیونکہ اس سے آپ ہی نہیں دوسروں کا بھی نقصان ہوگا ۔
( آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے خواب تفصیل سے لکھیں ،نامکمل کوائف پر تعبیر بیان نہیں کی جائے گی ۔ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،پیشہ کیا ہے۔کہاں رہتے ہیں،شادی شدہ ہیں ،خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟خواب کی تعبیر اسی کالم میں بیان کی جائے گی،الگ سے جواب نہیں دیاجائے گا،یاد رکھیں کہ خواب آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں،نجی،کاروباری ،بیماری ،خوشی غم،سفر،ازدواجی زندگی ایسے بے شمار معاملات کی خواب میں نشانی مل جاتی ہے ۔ nizamdaola@gmail.com )’’اکثر جہاز میرے گھر کے پاس ہی کیوں گرکر تباہ ہوتے ہیں؟ ‘‘ خواب میں دکھائی دینے والا وہ خوفناک منظر جس کی تعبیر اس سے بھی زیادہ بھیانک ہوسکتی ہے
لاہور(نظام الدولہ)میں ایم ایس سی کا سٹوڈنٹ ہوں ،مجھے ایک سال سے ایک ہی طرح کا خواب دکھائی دے رہا ہے کہ ایک جہاز میرے سامنے جارہا ہوتا ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ جہاز گر جاتا ہے اور اس میں آگ لگ جاتی ہے۔جہاں میں رہتا ہوں وہ اس کے پاس ہی گرتا ہے۔کوئی سو ڈیڑھ سو میٹر کی دوری پر۔ پہلے میں ملتان میں تھا تب بھی اور اب جبکہ لاہور میں رہ رہا ہوں تب بھی مجھے یہی خواب دکھائی دیتا ہے۔اس بار یہ جہاز میرے ہوسٹل کے پاس گرا ہے۔ (عمران ابرار )
*جہاز کا آپ کی رہائش کے پاس گرنااور اس میں آگ کا لگ جانا کوئی عام خواب نہیں۔اس میں آپ کے طرز عمل اور سوچ کابہت زیادہ دخل ہے۔ان جزئیات سے لگتا ہے کہ آپ بہت زیادہ اونچے خواب دیکھتے ہیں،جذبہ بہت زیادہ ہے لیکن آپ کو مینج کرنا نہیں آتا ۔اعلیٰ منصوبے بناتے ہیں لیکن ان پر عمل کرنے کا وقت آتا ہے تو آپ انہیں مطلوبہ معیار اور استعداد کے مطابق چلا نہیں پاتے اور وہ ناکام ہوجاتے ہیں ۔اس خواب میں جو آپ کی رہ نمائی کی جارہی ہے دراصل ایک تنبیہ ہے۔آپ اپنا جائز ہ لیں تاکہ بہترین آئیڈیاز کو بہتر انداز میں چلا بھی سکیں کیونکہ اس سے آپ ہی نہیں دوسروں کا بھی نقصان ہوگا ۔
( آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے خواب تفصیل سے لکھیں ،نامکمل کوائف پر تعبیر بیان نہیں کی جائے گی ۔ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،پیشہ کیا ہے۔کہاں رہتے ہیں،شادی شدہ ہیں ،خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟خواب کی تعبیر اسی کالم میں بیان کی جائے گی،الگ سے جواب نہیں دیاجائے گا،یاد رکھیں کہ خواب آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں،نجی،کاروباری ،بیماری ،خوشی غم،سفر،ازدواجی زندگی ایسے بے شمار معاملات کی خواب میں نشانی مل جاتی ہے ۔ nizamdaola@gmail.com )