پاک فوج نے نجم سیٹھی کا شکریہ ادا کر دیا کیونکہ ۔۔۔

پاک فوج نے نجم سیٹھی کا شکریہ ادا کر دیا کیونکہ ۔۔۔
پاک فوج نے نجم سیٹھی کا شکریہ ادا کر دیا کیونکہ ۔۔۔

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور باجوہ نے پاکستان میں کرکٹ لانے پر نجم سیٹھی کا شکریہ ادا کردیا ۔پریس کانفرنس کے دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئر مین پی سی بی نجم سیٹھی نے پاکستان میں کرکٹ واپس لانے کے لیے بہت کوششیں کی جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم کھیل اور صحت مند سرگرمیوں پر فخر کرتے ہیں ،پاک فوج میں کھیلنے والے کھلاڑیوں نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو سیکیورٹی دینے کے لیے بندوقیں پکڑ لیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نو سال بعد کرکٹ واپس آئی ہے جو کہ ایک لمبا عرصہ ہے اس دوران مختلف سٹیڈیمز میں کام بھی چل رہے ہیں ۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ نجم سیٹھی سے گفتگو کے دوران انہیں مشورہ دیا کہ اگلے سال دیگر شہروں میں بھی کرکٹ میچ کروائیں اور اس پر کام کیا جا رہا ہے ۔

مزید : قومی /کھیل