”باجوہ ڈاکٹرائن“ کا مطلب کیا ہے؟ پاک فوج نے بالآخر اس سوال کا جواب دیدیا جو ہر پاکستانی جاننا چاہتا ہے

”باجوہ ڈاکٹرائن“ کا مطلب کیا ہے؟ پاک فوج نے بالآخر اس سوال کا جواب دیدیا جو ...
”باجوہ ڈاکٹرائن“ کا مطلب کیا ہے؟ پاک فوج نے بالآخر اس سوال کا جواب دیدیا جو ہر پاکستانی جاننا چاہتا ہے

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے بالآخر بتا دیا ہے کہ ”باجوہ ڈاکٹرائن“ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”یہ ہے ڈاکٹر ایلکس جو پشاور یونیورسٹی میں لیکچرار بھرتی ہوئی ہے اور۔۔۔“ سوشل میڈیا پر یہ خبر آئی تو پاکستانیوں کے منہ حیرت کے مارے کھلے کے کھلے رہ گئے لیکن پھر حقیقت سامنے آنے پر ہر کوئی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو گیا 

پریس بریفنگ دیتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ اگر باجوہ ڈاکٹرائن ہے بھی تو اس کا میڈیا سے کوئی تعلق نہیں اور اس کا مطلب صرف اور صرف ایک ہے اور وہ ہے پرامن پاکستان، اس کا اٹھارہویں ترمیم اور عدلیہ کیساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ باجوہ ڈاکٹرائن کا کچھ اور مطلب نہ لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی بات ہوتی ہے وہ سیاق و سباب سے ہوتی ہے اور باجوہ ڈاکٹرائن اگر ہے تو وہ قیام امن اور سیکیورٹی کیلئے ہے اور اس کا صرف اور صرف ایک ہی مطلب ہے اور وہ ہے پرامن پاکستان۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پاکستانی ٹیم میں پہلی بار شامل ہونے والے حسین طلعت اور سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا آپس میں کیا تعلق ہے؟ حیران کن انکشاف منظرعام پر آ گیا 

انہوں نے کمزید کہا کہ مسلح افواج کا تعلق سیکیورٹی کیساتھ ہے اور جب بھی خصوصاً بھارت سے خطرہ ہو تو تمام پاکستانی ایک ہو جاتے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -