”آرمی چیف کی شہباز شریف سے چھپ کر ملاقات نہیں ہوئی بلکہ ٹیلی فون پر یہ بات ہوئی کہ ۔۔۔“پاک فوج نے واضح اعلان کردیا کہ ،تمام قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں

”آرمی چیف کی شہباز شریف سے چھپ کر ملاقات نہیں ہوئی بلکہ ٹیلی فون پر یہ بات ...
”آرمی چیف کی شہباز شریف سے چھپ کر ملاقات نہیں ہوئی بلکہ ٹیلی فون پر یہ بات ہوئی کہ ۔۔۔“پاک فوج نے واضح اعلان کردیا کہ ،تمام قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور باجوہ نے کہا ہے ہم سب پاکستانی ہیں اور آپس میں رابطوں اورملاقاتوں پر کوئی اعتراض نہیںلیکن میڈ یا نے آرمی چیف اور شہباز شریف کی چھپ کر ملاقاتوں کی خبریں چلائیں تو اس پر وضاحت دینا لازمی تھی ۔پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے میجر جنرل آصف غفور سے سوال کیا کہ شہباز شریف اور آرمی چیف کی خفیہ ملاقات کے حوالے سے خبر چلی تو آپ نے فوری وضاحت دی ۔اس پر بات کرتے ہوئے انہوں کہا کہ میڈ یا پر خبریں چلیں کہ آرمی چیف کی چیف منسٹر پنجاب سے چھپ کر ملاقات ہوئی ،این آر او ہونے جا رہا ےہ اور بہتر گھنٹوں میں دو ملاقاتیں ہوئیں ۔ہم سب ایک ہی ملک میں رہتے ہیں آپس میں رابطوں پر اعتراض نہیں لیکن اس طرح کی قیاس آرائیاں درست نہیں ۔شہباز شریف نے آرمی چیف کو ٹیلی فون کیا تھا اورافغانستان کے ساتھ فینسنگ کے حوالے سے پنجاب کی جانب سے مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی ۔آرمی چیف کسی بھی صوبے کے وزیرا علیٰ کے ساتھ گفتگو کر سکتے ہیں اس میں کوئی نا منا سب بات نہیں ۔

مزید :

قومی -